ادرک اور دہی کا پانی اپنے چہرے پر لگاتی ہوں ۔۔ ڈاکٹر بلقیس اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے کون سی خاص چیزیں استعمال کرتی ہیں؟ ہربلسٹ بتاتے ہوئے

image

خواتین چاہے گھر میں رہنے والی ہوں یا نوکری کرنے والی سب کو ہی خوبصورت جلد اور گورا رنگ پسند ہوتا ہے۔ لیکن جسمانی کمزوریوں اور روزمرہ کی پریشانیوں کی وجہ سے خواتین کا رنگ کم ہو جاتا ہے۔ وہ خواتین جو نوکریاں کرتی ہیں ان کا رنگ دھوپ میں باہر نکلنے کی وجہ سے بھی کم ہو جاتا ہے اور اس وجہ سے بھی کہ وہ پورا دن میک اپ کرکے رکھتی ہیں اور جلد کی اندرونی تہیں غیر معیاری پراڈکٹس استعمال کرنے کی وجہ سے بیکار ہو جاتی ہے۔ بالکل یہی حال ڈاکٹر بلقیس کا ہے جو صبح 6 بجے سے رات دیر تک کام میں مصروف ہوتی ہیں اور ٹی وی چینلز پر پروگرامز کرنے کی وجہ سے وہ بھی میک اپ کا استعمال کرتی ہیں جس سے ان کے چہرے پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ اپنی ایک ویڈیو میں ڈاکٹر بلقیس جلد کو خوبصورت بنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہتی ہیں:

ڈاکٹر بلقیس ٹپ:

میں روزانہ رات کو سونے سے پہلے اپنے چہرے کا سارا میک اپ صاف کرکے دھو کر اچھی طرح کلینزنگ ملک لگاتی ہوں اور دہی کا فیشل کرتی ہوں جس سے میری جلد صاف ستھری اور چمکدار نظر آتی ہے۔ کلینزنگ کرنے کے لیے میں دہی کا پانی زیادہ تر استعمال کرتی ہوں جس کا کوئی سائیڈافیکٹ نہیں ہوتا اور نہ کوئی نشانات پڑتے ہیں۔

استعمال کیسے کرنا ہے؟

٭ ایک چمچ دہی کو چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ تک اس سے مساج کرتی رہیں جب تک کہ دہی کا پانی آپ کی جلد میں جذب نہ ہو جائے۔ پھر ایک انچ کا ادرک کا ٹکڑا کاٹیں اور اس پر سل بٹہ ماریں تاکہ اس کا رس نکلنے لگے۔ پھر اس پر دہی لگائیں اور دوبارہ پورے چہرے کا مساج کرتی رہیں۔ ادرک کے رس کو براہِ راست دہی میں مکس کرکے بھی لگا سکتی ہیں لیکن بہتر ہے کہ ادرک کو بھی چہرے پر مسل لیا جائے۔ اس کے علاوہ آپ دہی میں ایک چٹکی ہلدی بھی ڈال کر چہرے کا مساج کریں اس سے اضافی بلیک ہیڈز بھی نکلیں گی اور رنگ بھی نکھر جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Dr Bilquis Beauty Tips

Dr Bilquis Beauty Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Dr Bilquis Beauty Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.