ڈاکٹر بلقیس کا اسکن گلوچیلنج، عید سے پہلے شیشے جیسی اسکن پانے کے لئے گھر میں موجود چیزوں سے ماسک بنائیں

image

عید کا تہوار سب مسلمانوں کے لئےاللہ رب العزت کا بے مثال تحفہ ہے، رمضان المبارک کے اختتام پر عید کی آمد سب کے چہروں پر خوشی کا باعث بن جاتی ہے۔ایسے میں گھر کی خواتین اس خوشی کو، اس تہوار کو بھرپور طریقے سے نہ منائیں ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا ۔ ہرخوشی کے موقع پر خواتین کا سجنا سنورنا تو ان کا پیدائشی حق ہے۔ ایسے میں پورے رمضان سحریاں، افطاریاں بناتے بناتے چولہے اور گرمی کی تپش سے جلد خراب ہوجاتی ہے، اس خراب ہوئی جلد کو دوبارہ سے فریش کرنے کے لئے ڈاکٹر بلقیس نے سات روز کا چیلنج پیش کردیا ، اس ماسک کو مسلسل سات روز تک لگانے سے آپ کی جلد شیشے جیسی چمکدار اور گلوئنگ ہو جائے گی ۔ یا یوں کہہ لیں کہ کورین اسکن ہو جائے گی جیسے کہ کورین کی اسکن کی مثالیں دی جاتی ہیں کہ ان کے جیسی خوبصورت جلد پانے کے لئے کیا کیا جتن نہیں کئے جاتے۔ لیکن اب چونکہ عید میں چند دن ہی رہ گئے ہیں تو یہ چند دن سے فائدہ اٹھائیں اور روزانہ اس ماسک کا استعمال کر کے اپنی جلد کو پارلر جائے بغیر خوبصورت شیشے جیسی چمکدار بنا لیں۔

بادام کا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

ہلدی آدھا چائے کا چمچ

بیسن 1 چمچ

دہی 2 سے 3 کھانے کے چمچ

اس میں موجود بادام اسکن کو چارمنگ لُک دیتا ہے، میلازما، پگمینٹیشن کو ختم کرتا ہے۔ اس میں اومیگا 3، وٹامن ای موجود ہے جو کہ اسکن کو دوبارہ سے ریپئیر کرتا ہے۔ جبکہ ہلدی اینٹی انفلیمینٹری ہے، ایکنی، پمپلز کو کم کرتا ہے۔ بیسن چہرے کے آئل کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ قدرتی صابن ہے یہ جلد کی کثافتوں کو دور کرتا ہے۔ جبکہ دہی میں موجود پری بایوٹک آپ کی جلد کو جوان اور چمکدار رکھتا ہے۔ اسکن یوتھ فل رہتی ہے، برائٹ ہوتی ہے۔ دہی جتنا کھٹا ہو گا اتنا ہی اچھا ہوگا۔

ماسک کو لگانے کا طریقہ:

ان تمام اجزاء کو مکس کر کے یک جان کر لیں اس کے بعد اس کو چہرے اور گردن پرلگا لیں، اس ماسک کو آدھا گھنٹہ سے ایک گھنٹہ تک لگا رہنے دیں، پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، یہ ماسک روزانہ لگانا ہے۔ تین دن میں ایک دفعہ اس ماسک کی اسکربنگ بھی کرلیں اور ایک گھنٹہ جب ماسک لگا رہے تو اس کو اتارنے سے پہلے ہلکا سا روز واٹر کا اسپرے کر کے اس کی اسکربنگ کریں اور پھر دھوئیں۔ اس کو رات کو سونے سے پہلے لگائیں اور اس کے بعد جلد پر کچھ اور نہ لگائیں۔اس سے آپ کو سات روز میں کورین گلاس اسکن مل جائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Dr Bilquis Skin Glowing Mask

Dr Bilquis Skin Glowing Mask - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Dr Bilquis Skin Glowing Mask. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.