ڈاکٹر خُرم نے بتایا حلقوں کے علاج کا آسان طریقہ جس سے ہوں چند ہی دن میں آپ کے حلقے غائب

image

آنکھوں کے گرد کالے حلقوں سے تو اکثر لوگ پریشان ہیں ہی، مگر کچھ خواتین کی کہنیوں کی ہڈی اور پاؤں کے گٹے کی ہڈیوں کے اوپر والی جلد بھی کالی پڑ جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے اور وہ ان جگہوں کو چھپاتی رہتی ہیں۔ اگر آپ بھی اسی وجہ سے پریشان ہیں تو ڈاکٹر خُرم کی بتائی گئی اس ٹپ کا استعمال کریں اور گھر میں ہی ان کا علاج با آسانی کریں:

ٹپ:

٭ ایک پیالی میں دو چمچ ویزلین، ایک چمچ لیموں کا رس، دو چمچ گلاب کا عرق اور ایک چمچ ایلوویرا جیل کو اچھی طرح مکس کریں۔

٭ پھر اس محلول کو 3 سے 5 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکا لیں۔

٭ 5 منٹ بعد آنچ بند کر دیں اور اس کو نیم ٹھنڈا ہونے دیں۔

٭ اب اس میں ایک چمچ وٹامن ای آئل یا وٹامن ای کا ایک کیپسول اور ایک چمچ ناریل کا تیل مکس کرلیں۔

٭ لیجیئے ہوگیا تیار حلقوں کو ختم کرنے اور جلد پر موجود ان نشانات کو ختم کرنے کی آسان اور کارآمد ٹپ۔

فائدہ:

اس ٹپ سے آنکھوں کے حلقے جلد ہی صاف ہو جائیں گے اور سوزش اور جلن بھی نہیں رہے گی، اس کے علاوہ اسی ٹپ کو اگر آپ کہنیوں اور پاؤں پر موجود کالے نشانات کو صاف کرنے کے لئے استعمال کریں تو یہ اس میں بھی مفید ثابت ہوگی۔

You May Also Like :
مزید

Dr Khurram Ne Bataya Dark Circle Khatam Karne Ka Tarika

Dr Khurram Ne Bataya Dark Circle Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Dr Khurram Ne Bataya Dark Circle Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.