ہاتھوں اور پیروں کا رنگ گورا کرنے کے لئے کریموں اور سیرم کا استعمال کرنے سے بہتر ہے کہ قدرتی چیزوں سے بلیچنگ کیا جائے اور اس کے ذریعے بغیر کسی سائیڈ افیکٹ کے رنگ گورا کیا جائے۔
تو چلیں آج جانیں ڈاکٹر خُرم سے رنگ گورا کرنے کا آسان طریقہ
جس کو پندرہ منٹ جلد پر لگانے سے
یہ کرے آپ کی رنگت گوری اور چمکدار ساتھ ہی ہاتھوں پیروں پر موجود نشانات بھی دور ہوجائیں گے۔
ٹپس:
٭ پودینے کے چار پتے، ایک چمچ زیتون کا تیل، ایک چمچ پسی ہوئی ملتانی مٹی، ایک چمچ ملائی والا دودھ، ایک چمچ باریک کٹی ہوئی ہری پیاز، ایک چمچ لیموں کا رس بلینڈر میں ڈالیں۔
٭ ان تمام چیزوں کا پیسٹ تیار کرلیں۔
٭ ہاتھوں پیروں اور جلد پر جہاں رنگت خراب ہوگئی ہے اس کو لگا لیں۔
٭ یہ کچھ ہی چند میں آپ کی جلد کو بھی نکھارے گا اور نشانات کو بھی دور کرے گا۔