ڈاکٹر شائستہ لودھی نے جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے کون سے گھریلو نسخے بتا دئیے، جانیں

image

ڈاکٹر شائستہ لودھی کے نام سے تو سب ہی واقف ہیں اور اکثر خواتین ان کی بتائی گئی بیوٹی اور ہیلتھ ٹپس کو خوب استعمال بھی کرتی ہیں اور کچھ تو ان کی کلینک بھی چلی جاتی ہیں۔ خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بھی ڈاکٹر شائستہ لودھی کی طرح نظر آئیں ان کی جلد بھی ایک دم گلو کرے۔ لیکن سردیوں کے موسم میں تو اسکن پر نکھار اور نرم و ملائم جلد کا ہونا ذرا مشکل ہی لگتا ہے اس کی وجہ موسم کی سختی اور جلد میں پانی کی کمی ہے۔ مگر آج ہم آپ کو وومن کارنر میں ڈاکٹر شائستہ لودھی کے زبردست نسخے بتانے جا رہے ہیں:

ٹپس

٭ زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں، دن میں 4 گلاس تو لازمی بھر کر پیئیں۔

٭ چہرے پر دودھ کی بالائی کو لگائیں اس سے جلد نرم و ملائم ہو جائے گی۔

٭ لیموں کے رس کو بیسن میں مکس کرکے چہرے پر لگائیں ساتھ ہی ایک وٹامن ای کا کیپسول مکس کرلیں.

٭ چقندر کے جوس میں ٹماٹر کا رس مکس کرکے چہرے پر لگانے سے جلد پر نکھار آ جاتا ہے۔

٭ گاجر کو ناشتے کے ایک گھنٹے بعد کھانے سے جلد پر خُشکی نہیں رہتی اور پھٹی جلد بھی صاف ہو جاتی ہے۔

٭ ناریل کے تیل میں ایلوویرا مکس کرکے جلد پر دن میں ایک بار لگانے سے دانے بھی نہیں ہوگے اور جلد نرم رہے گی۔

You May Also Like :
مزید

Dr Shaista Lodhi Ne Bataya Skin Achi Karne Ka Tarika

Dr Shaista Lodhi Ne Bataya Skin Achi Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Dr Shaista Lodhi Ne Bataya Skin Achi Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.