دہی اور ٹماٹر کا پیسٹ بتائے گئے طریقے سے بنائیں اور ان قدرتی اجزاء سے دلہن کی خوبصورتی بڑھائیں

image

میک اپ کرنے اور خود کو سب سے الگ بنانے کا شوق ہر لڑکی ہوتا ہے اور سب سے زیادہ یہ شوق لڑکیاں اپنی شادی کے وقت پورا کرنے کے خواب دیکھتی ہیں کیونکہ شادی ایک ایسا دن ہوتا ہے جو زندگی بھر کے لئے سب کو یاد رہ جاتا ہے، کم و بیش سب ہی مہمان شادی میں دلہن کو دیکھنے آتے ہیں اس لئے بھی شادی دلہنوں کی خواہشات زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔

شادی کے دن چہرے پر گلو اور تازگی لانے کے لئے ہماری ویب کے وومن کارنر میں آج ہم آپ لوگوں کو بتانے جا رہے ہیں کچھ ایسی گھریلو ٹپس جو ہر دلہن کے بہت کام آنے والی ہیں اور خصوصاً ان دلہنوں کے جن کی شادی میں کم ہی وقت رہ گیا ہے وہ روزانہ ان ٹپس کا استعمال کریں اور سکن پر نکھار لائیں۔

ٹپس:

ٹونر:

٭ دو چمچ مسور کی دال، ہلدی، چاول کا آٹا، بیسن اور ایک چمچ سرکہ بلینڈر میں ڈالیں اور اس کو اچھی طرح چلائیں تاکہ ایک پیسٹ تیار ہو جائے۔ اس پیسٹ کو 20 منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں اور خُشک ہونے کے بعد اپنے ہاتھوں کو گیلا کرکے چہرے پر مساج کریں۔ یہ ایک اچھا ٹونر ثابت ہوگا اور اس سے جلد پر قدرتی نکھار آنا شروع ہو جائے گا۔

کلینر:

٭ ایک چمچ لیموں کا رس اور ایک چمچ دہی کو اچھی طرح کومکس کریں اور اس کو ٹماٹر کے ایک ٹکڑے پر رکھیں اس سے جلد کا مساج کریں، یہ ایک اچھا کلینر ہے کیونکہ اس میں تینوں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہیں جو مساموں کے اندر جا کر گندگی کو صاف کرتے ہیں اور سفید ہیڈز کو بھی ختم کرتے ہیں۔

بلیک ہیڈز جیل :

٭ ایلوویرا کا گودا اور پپیتا کا گودا اچھی طرح بلینڈر کرلیں اور اس میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کریں اور چہرے پر لگا کر مستقل مساج کریں۔ اس سے بلیک ہیڈز بھی صاف ہو جائیں گے اور چہرہ بھی گلو کرنے لگے گا۔

You May Also Like :
مزید

Dulhan Tips For Beauty

Dulhan Tips For Beauty - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Dulhan Tips For Beauty. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.