کیا آپ کے رنگے ہوئے بال بھی بالکل خراب ہوگئے ہیں ۔۔۔۔۔ تو جانیں ان بالوں کی حفاظت کیسے ممکن ہے؟

image

خواتین کے لئے سب سے قیمتی ان کے بال ہوتے ہیں جن کے لئے وہ ہر وقت کچھ نہ کچھ نیا کرتی نظر آتی ہیں کبھی ڈائی کروائی تو کبھی باکس کلر کرتی ہیں۔ کلر تو آسانی سے کروالیں یا خود ہی کر لیں مگر رنگ کو برقرار رکھنا سب سے زیادہ بڑا کام ہے کیونکہ شیمپو اور آئل وغیرہ سے رنگ جلد ہی نکل جاتا ہے۔ چند ایک مفید ٹپس ہم یہاں آپ کو بتانے جارہے ہیں جو آپ کے بالوں کے رنگ کو دیر تک بچانے کے لئے کام آسکتی ہیں:

ٹپس:

موائسچرائز:

بالوں کو جتنا ہوسکے موائسچرائز رکھیں اس سےان کا رنگ زیادہ عرصہ تک برقرار رہے گا اس لئے بالوں میں کھوپرے کا تیل لگا کر رکھیں۔

فلٹر:

شاور لینے سے پہلے شاور کے نلکے پر فلٹر چڑھالیں تاکہ غیر ضروری کیمیکلز، کلورین اور معدنیات بالوں کو روکھا اور بے رونق نہ بنائے اور رنگ پر بھی کوئی اثر نہ پڑے۔

سیب کا سرکہ:

شیمپو اور کنڈیشنراستعمال کرنے کے بعد سیب کا سرکہ پانی میں ملا کر اچھی طرح اپنے بالوں پر لگائیں جس سے بالوں پر پانی کی وجہ سے معدنیات کی جمی ہوئی تہہ بہہ جائے گی اور رنگ دیرپا رہ سکے گا۔

گرم پانی:

اپنے بالوں کی رنگت کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں تو گرم پانی کو استعمال نہ کریں یہ براہِ راست رنگ پر اثرانداز ہوتا ہے۔

اسکارف:

سورج کی تیز ’اَلٹرا وائلٹ‘ (UV) کرنیں آپ کے رنگے ہوئے بالوں کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں ان کرنوں سے محفوظ رہنے کے لیے اسکارف کا استعمال کریں۔

You May Also Like :
مزید

Dye Balon Ka Khayal Kesy Rakha Jai

Dye Balon Ka Khayal Kesy Rakha Jai - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Dye Balon Ka Khayal Kesy Rakha Jai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.