اب نہ تھریڈنگ کا درد اور نہ ویکسنگ کی جلن ۔۔ جانیے آپ کیسے گھر بیٹھے آسانی سے اپنی آئی برو اور اپر لپ خود بنا سکتی ہیں وہ بھی بغیر کسی تکلیف کے

image

آئی برو بنوانے کے لیے پارلر کا رخ کرنا پڑتا ہے اور درد سہنا پڑتا ہے ظاہر ہے تھریڈنگ سے بنوائیں آئی برو یا پھر ویکسنگ کے ذریعے درد تو دونوں صورتوں میں ہوتا ہے۔ لیکن اگر آپ کو ایسا طریقہ پتہ چل جائے جس سے نہ ہو درد اور نہ کوئی کھچاؤ اور جلن تو یقیناً آپ بھی چاہیں گی کہ فوری اس کو آزما لیں۔ تھریڈنگ سے جلد پر نشانات پڑ جاتے ہیں کہیں دھاگے سے کٹ بھی جاتا ہے اور ویکسنگ سے چہرے پر جلن لگتی ہے اور سارا خون ایک جگہ جمع ہو جاتا ہے۔ اس سب سے بچنے کے لیے آپ فلولیس آئی برو اور اپرلپ بنانے کی مشین لے آئیے یہ آپ کو 1500 میں بازار میں بآسانی مل جائے گی اور درد بھی نہیں ہوگا۔

یہ پراڈکٹ آپ کو کسی بھی کاسمیٹک کی شاپ میں بآسانی مل جائے گا جس کی قیمت 1500 سے شروع ہوتی ہے اور 3 ہزار روپے تک مل جاتی ہے۔ اس سے آپ چہرے کے اضافی بالوں کو بآسانی بنا کسی درد کے ختم کر سکتے ہیں۔ اب آئی برو ہو یا اپرلپ، تھوڑی کے بال ہوں یا ماتھے پر اضافی بال، ہاتھوں کے بال ہوں یا ٹانگوں کا رواں آپ بآسانی اس کو پھیر کر سارے اضافی بال ختم کر سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف بال ختم ہوں گے بلکہ درد بھی نہیں ہوگا اور جلد بھی نرم و ملائم، صاف ستھری و چمکدار رہے گی۔

یہ آپ آن لائن آرڈر پر بھی منگوا سکتی ہیں اور خود بازار سے بھی لے سکتی ہیں اس کو استعمال کرنا بھی آسان ہوتا ہے۔ اس میں آپ کو ایک سے دو بیٹری والے سیلز لگانے پڑتے ہیں اور آگے جہاں بلیڈ لگے ہوتے ہیں اس کے 2 منہ دیے جاتے ہیں ایک باریک بالوں کو نکالنے کے لیے اور ایک موٹے بالوں کو نوچنے کے لیے، بس اپنے بالوں کے حساب سے بلیڈ کو تبدیل کردیں اور تمام اضافی بالوں سے جان چھڑائیں۔

You May Also Like :
مزید

Eyebrow Wax Or Threading Ke Bina Kaise Banaye

Eyebrow Wax Or Threading Ke Bina Kaise Banaye - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Eyebrow Wax Or Threading Ke Bina Kaise Banaye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.