عید پر خواتین و مرد حضرات مختلف قسم کے فیشلز کرواتے ہیں تاکہ ان کا چہرہ چمکتا ہوا اور خاص نظر آئے، خواتین کیونکہ جلد اور خوبصورتی کے حوالے سے حساس رہتی ہیں اسلئے ہر قسم کی بیوٹی ٹپس کو لازمی استعمال کرتی ہیں۔
اس عید پر آپ بھی پارلر جا کر فیشل کروانے والی ہیں تو ذرا جان لیں کہ خود گھر میں بھی اپنا فیشل اس طریقے سے کرلیں تاکہ چہرہ قدرتی چیزوںسے بھی نکھر جائے اور اس کے بعد آپ کو اگر فیشل کروانا ہو تو وہ بھی کروالیں، اس سے جلد ایکسفوائلیٹ ہو جائے گی اور آپ کا چہرہ چمک جائے گا۔
پری فیشل ٹپس:
مشہور ڈٹرماٹولوجسٹ عائشہ بتاتی ہیں کہ:
''
چہرے کو اچھی طرح دھوئیں، سب سے پہلے ایک پتیلے میں پانی گرم کریں، اور اس سے چہرے پر بھاپ لیں۔ 10 منٹ بھاپ کے بعد چہرے پر ایلوویرا جیل لگالیں تاکہ کھلے مسام بند ہو سکیں۔
''
اس کے بعد ایک چمچ چاول کے آٹے کو سرکے میں مکس کریں اور گلاب کا عرق شامل کریں یہ قدرتی ٹونر ہوتا ہے اس سے آپ کی جلد بہت صاف ستھری ہو جاتی ہے۔
پھر ایک چمچ چینی کو ہاتھ میں لے کر اس سے چہرے کا مساج کریں اور 10 منٹ تک کریں اس سے جلد کی اندرونی تہہ سے گندگی نکالنے میں مدد ملتی ہے۔
اب سادے پانی سے چہرے کو دھو کر برف کے کیوبز سے مساج کریں، اس سے اسکن ڈی ہایڈریٹ ہو جاتی ہے اور رنگ نکھارنے میں مدد ملتی ہے۔
پھر وٹامن ای اور وٹامن اے کا ایک ایک کیپسول کو مکس کریں اور اس کو جلد پر مساج کرکے خشک کرلیں۔
اس کے بعد گیلے کپڑے سے چہرے کو صاف کرلیں۔
یہ پری فیشل ٹپس کو روزانہ بھی استعمال کرسکتی ہیں یہ سارے اضافی آئل کو بھی کنٹرول کرے گی اور اسکن کو آکسیڈائزڈ کرکے رنگ صاف کرنے میں مدد دے گی۔
کریم بنانے کی ٹپ:
ایک چمچ وٹامن سی کا آئل، ایک چمچ گلاب کا عرق اور دو چمچ دودھ کی ملائی کو اچھی طرح مکس کریں اور اس میں ایک چمچ وٹامن اے کی کریم شامل کرلیں۔ لیجیئے بن گئی کریم، اب اس کریم کو دن میں دو مرتبہ اپلائی کریں، اس کے استعمال سے جلدی ہی رنگ صاف اور ایکنی کا خاتمہ ہو گا اور فیشل کروانے کی ضرورت نہیں پڑے گی