چہرے کے غیر ضروری بالوں سے پریشان ہیں؟ جانیں انہیں ختم کرنے کا ایسا طریقہ جو کر دے آپ کی یہ مشکل آسان

image

چہرے پر موجود اضافی بال چہرے کو بد نما بناتے ہیں، اور اس سے رنگت بھی گہری لگتی ہے، یہ اضافی بال اکثر فور ہیڈ، آنکھوں کے اردگرد، ہونٹوں کے اوپری حصے تھوڑی کے نیچے اور چہرے کے اطراف موجود ہوتے ہیں جن کو وقتی طور پر ختم کرنے کے لئے خواتین ویکس کا سہارا لیتی ہیں۔

لیکن اب اس کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم آپ کے لئے لائے ہیں ان اضافی بالوں کو ختم کرنے کا آسان اور گھریلو طریقے جس سے آپ بھی ان بالوں سے نجات پا سکیں گی۔

چہرے کے اضافی بال ختم کرنے کا طریقے

پہلا طریقہ

• دو کھانے کے چمچ ،ملتانی مٹی، ایک چائے کا چمچہ بوڑھ کے درخت کی گوند اور ایک کھانے کا چمچ، میڈیکیٹڈ ابٹن، عرق گلاب میں مکس کر کے پیسٹ بنالیں اور چہرے کے غیر ضروری بالوں پر لگائیں۔

• آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں۔

• جب خشک ہوجائے تو عرق گلاب سے دھو لیں۔

• ہفتے میں دو بار اس کے استعمال سے آپ کے چہرے کے غیر ضروری بال تیزی سے ختم ہونا شروع ہو جائیں گے۔

دوسرا طریقہ

• آدھا کپ بیسن، ہلدی اور ایک کھانے کا چمچہ بالائی کو دودھ میں مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور چہرے کے فالتو بالوں پر لگائیں۔

• 20 منٹ لگا رہنے دیں۔

• خشک ہونے پر اپنی ہتھیلیوں کی مدد سے بالوں کی اُلٹی سمت میں رگڑیں۔

• یہ چہرے سے بال ختم کرنے کے ساتھ ساتھ رنگت بھی نکھارے گا۔

You May Also Like :
مزید

Facial Hair Remove At Home

Facial Hair Remove At Home - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Facial Hair Remove At Home. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.