ہی روزمرہ استعمال ہونے والی شے ہے جس کو آپ اور ہم سب ہی جانتے ہیں۔۔
آج بیوٹی ٹپ میں ہم لائے ہیں آپ کے لئے ایسا فیشل جو نہ صرف منٹوں میں آپ گھر پر ہی تیار کرسکتی ہیں بلکہ اس کے استعمال سے بہترین نکھار بھی حاصل کر سکتی ہیں-
بنائے آپ کو دہی کی طرح کو سفید اور تازہ۔۔۔
دہی فیشل کے تین طریقے آپ کی جلد کو نرم ملائم بھی بنائیں گے اور پھولوں کی طرح خوشگوار بھی۔۔
1: کلینزر:

سب سے پہلے جلد کو کلینزز کی مدد سے کلین کریں تاکہ گندگی سے پاک ہوجائے اور فوری نتائج حاصل ہوسکیں۔
کلینزر بنانے کے لیے آپ ایک چمچ دہی میں چند قطرے لیموں کا رس شامل کرلیں اور اچھی طرح ملا کر اس پیسٹ کو اپنی جلد پر پندرہ منٹ تک آہستہ آہستہ اپلائی کریں، لیکن رگڑیں نہیں۔ اور سوکھنے پر سادے پانی سے دھولیں۔
2: اسکرب:

دوسرے مرحلے میں اسکربننگ ہوتی ہے۔ اسکرب کو بنانے کے لئے آپ ایک چمچ دہی میں ایک چمچ چاول کا آٹا شامل کریں ،،، اب اس پیسٹ کو جلد پر لگا کر آہستہ آہستہ پندرہ منٹ تک مساج جاری رکھیے۔
اور بعد میں سادے پانی یا عرق گلاب سے دھولیں۔
3: فیشل پیک:

آخری مرحلہ فیس پیک بنانے کا ہے ۔ اس کو بنانے کے لیے آپ ایک چمچ دہی ، تھوڑا بیسن اور چند قطرے لیموں کا رس تمام اجزاء کو ملا کر پیسٹ بنالیں۔ اس پیک کو اب آپ جلد پر لگا کر مندرہ منٹ چھوڑ دیں۔۔۔
اس نے نہ صرف آپ کی جلد کے کھلے مساموں کی گندگی باہر نکل آئے گی ساتھ ہی جلد کو تازگی فراہم ہوگی۔ اور آپ کو دہی کے اس فیشل کے فوری تنائج بھی ملیں گے۔۔۔۔