ہاتھ کی انگلیاں ایسی کالی ہوگئی ہیں تو ان کا رنگ صاف کرنے کے لئے کچن میں موجود اس عام سی چیز کو چند منٹ انگلیوں میں مل لیں تاکہ ہو ان کا رنگ جلد صاف

image

کچھ لوگوں کے ہاتھوں کا رنگ صاف ہوتا ہے لیکن ان کی انگلیوں کی ہڈیاں اور پورے کالے ہو جاتے ہیں اور ان پر جمی ہوئی میل کو صاف کرنے کا کوئی خاص طریقہ نہیں ہوتا جس سے ہاتھ بدنما لگتے ہیں۔ اس کو صاف کرنے کے لئے کتنی ہی کریموں کا استعمال کرلیں یہ کالا پن بہت عرصے بعد جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس طرح ہاتھ کیوں کالے ہوتے ہیں یا انگلیوں کی یہ جگہ کیوں کالی ہوتی ہے؟

ڈرماٹولوجسٹ اور کاسمیٹالوجسٹ ڈاکٹر فخرِ نصیب کہتے ہیں کہ:

'' جب ہارمونل تبدیلیاں اندرونی طور پر جسم سے سائیووفلانوائڈ ختم کریں تو اس کے نتیجے میں جسم کے کچھ حصے کالے پڑنے لگتے ہیں، جن میں انگلیوں کی ہڈیوں کے اوپر موجود جلد کالی ہو جاتی ہے۔ ''

صاف کرنے کے لئے کیا کریں؟

٭ اس طرح انگلیوں کو صاف کرنے کے لئے آپ کو چاہیئے کہ چار چمچ سرکے میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا اور 1 ساشہ اینو شامل کرلیں، اس کو اچھی طرح مکس کریں اور ایک گاڑھا سا محلول تیار کرلیں۔

٭ اب اس پیسٹ کو ہاتھوں کی انگلیوں پر لگائیں اور 15 منٹ تک اچھی طرح رگڑیں۔ اس کے بعد ایک پیالے میں لیموں کا رس ڈالیں اور ہاتھوں کو اس میں ڈبوئیں۔

٭ صاف تولیے سے ہاتھوں کو رگڑ لیں اوریہ عمل روزانہ دہرائیں۔

٭ روزانہ ارت کو سونے سے قبل ٹوتھ پیسٹ لگا کر سونے سے بھی آپ کا یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Finger Ka Rang Saaf Karne Ka Tarika

Finger Ka Rang Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Finger Ka Rang Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.