السی کا جیل بنانے کے بعد اسکے بیج پھیکیں نہیں ۔۔ استعمال شدہ بیجوں کا ایسا کمال جو آپ کے بالوں میں ڈالے نئی جان

image

السی بالوں کیلیئے کتنی مفید ہے یہ تو آپ سب جانتے ہی ہیں، اسکو کھایا بھی جاتا ہے اور اسکا جیل بنا کے بالوں پر لگایا بھی جاتا ہے جس سے بال سیدھے سِلکی اور چمکدار ہوجاتے ہیں ساتھ ساتھ یہ بالوں کی اندر سے نشونما کرتا ہے۔

اکثر ہم السی کے بیجوں سے جیل نکال کر انہیں پھینک دیتے ہیں جو کہ اسکا ضیاع ہے، تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ان استعمال شدہ بیجوں کو آپ کیسے کام میں لا سکتے ہیں۔

السی کے بیجوں کا جیل

ایک کپ السی کے بیج کو چار کپ پانی میں ڈال کر ابال لیں اسکے بعد گرم گرم ہی چھلنی سے چھان لیں ورنہ ٹھنڈا ہونے کے بعد بیج اکڑ جائیں گے اور جیل نکلے گا نہیں۔ چھان کر جیل کو ٹھنڈا کرلیں پھر اسے ایک کانچ کی بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ دیں، یہ جیل آپ ایک مہینے تک استعمال کر سکتے ہیں۔

بچے ہوئے بیجوں سے کیا بنائیں؟

عموماً جیل بنانے کے بعد ہم بچے ہوئے بیجوں کو پھینک دیتے ہیں لیکن اب ہم انہیں بھی استعمال میں لے کر اس سے بالوں کی کریم بنائیں گے

السی کے بیجوں کی کریم

جیل نکالنے کے بعد جو بیج بچ گئے تھے انہیں زرا ٹھنڈا کر کے مکسچر بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں، اگر صحیح سے بلینڈ نہ ہو تو تھوڑا پانی شامل کر سکتے ہیں۔ جب وہ بلکل نرم پیسٹ بن جائے تو اسے ململ کے کپڑے سے اچھی طرح چھان لیں تاکہ بیجوں کا سارا گودا نکل جائے۔ اب اس کریم کو ایک کانچ کی بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ دیں۔

بالوں پر لگانے کا طریقہ

نہانے سے پہلے اس کریم کو اچھی طرح اپنے بالوں کی جڑوں میں لگا کر مساج کریں، پھر پورے بالوں میں اوپر سے نیچے تک لگا کر آدھے ایک گھنٹے کیلیئے چھوڑ دیں۔

اسکے استعمال سے آپ کے بال سیدھے، سِلکی، نرم و ملائم ہونے کے ساتھ خوبصورت اور مضبوط بھی ہونگے

You May Also Like :
مزید

Flaxseed Cream For Hair

Flaxseed Cream For Hair - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Flaxseed Cream For Hair. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.