السی کے بیج گنج پن کو کنٹرول کرسکتے ہیں ۔۔ اگر آپ کے سر پر یوں بال ختم ہوتے جا رہے ہیں تو یہ آزمودہ بیوٹی ٹپ آپ کے بھی کام آئے گی

image

فلیکس سیڈ جیل (السی کا جیل) ایک کنڈیشنر ہے جو کہ اسکے بیجوں سے بنایا جاتا ہے۔ السی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، وٹامن ای اور میگنیشیم سے بھرپور ہے، یہ آپ کے بالوں اور جلد کو کافی بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ بے ہنگم چمکدار بیج آپ کو ہموار، صحت مند اور خوبصورت بالوں کے حصول میں بھی مدد دے سکتے ہیں؟ السی کے بیج بہت سے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں جو بالوں کو صحت مند رکھنے اور سر کی جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

آج میں آپکو اپنا ذاتی تجربہ بتاؤں گی کہ السی کا جیل استعمال کرنے کے بعد میرے بالوں میں کونسی نمایاں تبدیلی آئی اور یہ جیل گھر میں کیسے بنتا ہے۔

السی کا جیل بنانے کا طریقہ:

. تین سے چار چمچ السی کے بیجوں کو دو گلاس پانی میں ڈال کر درمیانی آنچ پر ابال لیں، جب سفید جھاگ بننا شروع ہو جائے تو چولہے کو کم کریں اور پانچ منٹ تک اور ابالیں۔ جتنی دیر تک آپ اسے پکائیں گےوہ اتنا ہی گاڑھا ہوگا۔ جب جیل بن جائے تو اسے گرم گرم ہی ایک پیالے میں چھان لیں کیونکہ اگر وہ ٹھنڈا ہوگیا تو سوکھ کر بیجوں پر ہی چپک جائے گا۔

ٹپس:

اب بالوں کو مختلف حصوں میں تقسیم کرکے ہر حصے پر ہاتھوں کی مدد سے اس جیل کو اچھی طرح لگائیں جب لگ جائے تو شاور کیپ سے بالوں کو ڈھاک دیں اور دو گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں, اس کے بعد بالوں کو پانی سے دھولیں. یہ جیل آپ ہفتے میں ایک بار لگاسکتی ہیں.

السی کے جیل کا استعمال دو طریقوں سے ہوتا ہے. ایسی صورت میں جیل کیسا ہونا چاہیئے وہ درج ذیل ہے.

۔ اگر آپ اسے بالوں اور جلد پر کنڈیشنر کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو وہ ضرورت سے زیادہ گاڑھا نہیں ہونا چاہیے.

۔ اگر اسٹائلنگ کے مقاصد کے لیے, مثال کے طور پر کوئی ہئیر اسٹائل بنانے کے لیئے استعمال کررہے ہیں تو جیل کو گاڑھا رکھیں۔

ٹپ :

السی کا جیل بالوں کے مختلف مسائل کے لئیے استعمال ہوتا ہے, اس میں الگ الگ قسم کے تیل شامل کرنے سے کیا ہوتا وہ میں آپ کو بتاتی ہوں.

. اگر آپ کے بال بہت زیادہ گر رہے ہیں تو السی کے جیل میں کسٹر آئل ڈال کر استعمال کریں.

. روکھے سوکھے اور بے جان بالوں کو نرم و چمکدار بنانے کیلئیے جیل میں ناریل کا تیل شامل کر کے بالوں پر لگائیں.

. بالوں کو لمبا اور گھنا کرنے کے لئیے اس میں ایلو ویرا جیل ڈال کر لگائیں, فرق آپ خود محسوس کریں گی.

You May Also Like :
مزید

Flaxseed Se Balon Ki Growth

Flaxseed Se Balon Ki Growth - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Flaxseed Se Balon Ki Growth. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.