بہو گوری ہی کیوں؟جانیں رنگ گورا کرنے والی اور فارمولا کریمز سے کیا کیا نقصانات ہوتے ہیں

image

دکان دار نے تو جیسے ثمینہ کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا کیونکہ اس کا رشتہ بھی تو محض گہری رنگت کی وہجہ سے نہیں ہو پارہا تھا۔ لڑکے والے ہر بار “ ہمیں تو گوری بہو چاہیے“ کہہ کر ثمینہ کو رد کردیتے تھے۔ لحاذا اتنے فوری نتائج کا سن کر تو ثمینہ کا دل بلیوں اچھلنے لگا تھا اس نے جھٹ سے پیسے نکال کر دکان دار کو دئیے اور کریم گھر لے آئی۔

دن میں دو بار کریم کے استعمال سے ثمینہ کا رنگ واقعی گورا ہونے لگا تو وہ خوش ہوگئی لیکن اب جیسے جیسے دن گزرتے جارہے تھے اس کی جلد خراب ہوتی جارہی تھی۔ ثمینہ کا رنگ جو گہرا سانولا اور جلد چمکتی بے داغ تھی اب کبھی دانے نمودار ہوتے اور کبھی خارش شروع ہوجاتی مگر ثمینہ نے پرواہ نہیں کی اور کریم کا استعمال جاری رکھا جس کی وجہ سے اب اس کا چہرہ بالکل برباد ہوچکا تھا۔ معائنہ کروانے پر پتا چلا کہ ثمینہ کو جلد کا سرطان ہوچکا ہے جس کا علاج ممکن تو ہے لیکن کافی مہنگا ہے جسے اٹھانا ثمینہ کے بس کی بات نہیں۔

دیکھا آپ نے ایک معمولی سی بے احتیاطی اور بلاوجہ کے احساس کمتری نے ثمینہ کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ۔ لڑکیوں میں اس احساسِ کمتری کی وجہ گوری بیوی اور گوری بہو کی ڈیمانڈ ، سہیلیوں اور گھر والوں کا مذاق اڑانا ہیں اس کے علاوہ میڈیا بھی ا جرم میں برابر کا شریک ہے۔ لڑکیاں اور اکثر تو لڑکے بھی رنگ گورا کرنے والی کریمز استعمال تو کرتے ہیں لیکن اس کے سنگین نتائج کو بھول جاتے ہیں جو ان کریمز کے استعمال کرنے کے کچھ دن بعد ہی سامنے آنے لگتے ہیں۔ آئیے ہم آپ کو بتائیں کہ رنگ گورا کرنے والی کریمز میں ایسی کونسی چیزیں شامل ہوتی ہیں جو ان کو جلد کے لئے نقصان دہ بنا دیتی ہیں۔

١۔ اسٹیرائیڈز

“جلدی یا فوری نتائج “ والی کریمز سے خاص طور پر ہوشیار رہیں کیونکہ ان میں اسٹیرائیڈز کی بڑی مقدار شامل کی جاتی ہے ۔ جس کی وجہ سے جلد پتلی ہوجاتی ہے۔ اور اس کےاستعمال سے چہرے پر بال بھی تیزی سے نکلنا شروع ہوجاتے ہیں۔

٢۔ خوشبو

ایک پیاری خوشبو والی کریم آپ کی جلد کو خراب کرنے کے لئے کافی ہے۔ کیونکہ یہ خوشبوئیں مصنوئی طریقے سے شامل کی جاتی ہیں اور دیر تک ان کا اثر قائم رکھنے کے لئے اس میں الکوحل کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ جس سے الرجی پیدا ہوتی ہے۔ اگر چہرے کے لئے کوئی کریم خریدنی بھی ہو تو ایسی کریم کا انتخاب کریں جس پہ fragrance free لکھا ہوا ہو تا کہ نقصان کا خدشہ کم سے کم ہوسکے۔

٣۔ بلیچ

رنگ گورا جادو سے نہیں ہوتا بلکہ کریمز میں بلیچنگ ایجنٹ شامل کیا جاتا ہے جو تیزابی اثر رکھتا ہے ۔ یہ ایسی چیز ہے جسے یورپ، آسٹریلیا اور جاپان میں نقصان دہ اثرات کی وجہ سے بین کردیا گیا ہے ۔

٤۔ خطرناک کیمیکل

کریمز کو زیادہ عرصے تک قابل استعمال بنانے کے لئے ایسے کیمیکل شامل کئے جاتے ہیں جو جلد پر برے اثرات مرتب کرتے ہیں ۔ یہ کیمیکل سستے ہوتے ہیں اس لئے ہر قسم کی کریمز میں ان کو ڈالا جاتا ہے اس لئے ایسی کریمز کا انتخاب کرتے ہوئے دھیان رکھیں کہ ان پر paraben free ضرور لکھا ہو۔

٥۔ مرکری اور لیڈ

رنگ گورا کرنے والی زیادہ تر کریمز میں مرکری اور لیڈ شامل ہوتا ہے جو ان کریمز کو اور نقصان دہ بناتا ہے ۔ ان اجزاء کی وجہ سے جلد کا رنگ گہرا ہوجاتا ہے اس کے علاوہ حساسیت بڑھ جاتی ہے۔اور جلد اپنی مدافعت کی صلاحیت بھی کھودیتی ہے۔ مرکری جلد کے لئے زہر ہے۔

رنگ گورا کرنے والی کریم سے ہونے والے نقصانات:

خارش، کھنچاؤ

سورج سے حساسیت کا بڑھنا

جلد کی مختلف بیماریاں جیسے بلیک ہیڈز، وائٹ ہیڈز ، پس والے دانے وغیرہ

جلد کا خشک ہونا

دانے ، الرجی

جلد کا کینسر

فارمولا کریم، عام کریم سے کم سے کم چار گنا زیادہ خطرناک ہوتی ہے

آج کل کسی بھی مقامی دکان یا بیوٹی پارلر جائیں تو وہاں فارمولا کریمز بیچنے پر زور دیا جارہا ہوتا ہے۔ ان کریمز کی خاص بات یہ ہے کہ یہ واقعی اثر دکھاتی ہیں ۔ کم سے کم چار اور اس سے زیادہ مختلف کریمز کو ملا کر بنائی جانے والی یہ کریمز تیز اثر اس لئے رکھتی ہیں کیونکہ ان میں اجزء کی تعداد بھی کم سے کم چار گناہ زیادہ ہوتی ہے اس کے ساتھ فارمولا کریمز کے نقصانات بھی عام رنگ گورا کرنے والی کریم سے کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔ فارمولا کریمز سے جلدی کینسر کا امکان بہت زیادہ بڑھا جاتا ہے اس کے علاوہ یہ کریم استعمال کرتے رہنے کے بعد جیسے ہی بند کی جاتی ہے چہرہ بہت خراب محسوس ہوتا ہے اور اگر اس کریم کو مستقل استعمال کریں تو آخری نتیجہ اسکن کینسر کی صورت میں نکلتا ہے۔

اگر چہ دنیا بھر یں رنگت کی بنیاد پر تعصب کی تاریخ بہت پرانی ہے اور آج بھی اس تعصب کو پوری طور پر ختم نہیں کیا جاسکاپھر بھی لوگوں میں اس بات کا شعور ضرور پیدا ہوچکا ہے۔ لیکن غریب ملک ہونے کی وجہ سے پاکستان میں ابھی بھی رنگت کی بنیاد پر تعصب جاری ہے جسے ختم کرنے کے لئے پہلا قدم ہمیں اپنے گھروں سے اٹھانا ہوگا.

You May Also Like :
مزید

Formula Cream Ke Nuksan

Formula Cream Ke Nuksan - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Formula Cream Ke Nuksan. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.