گردن پر آنے والی لکیریں آپکی اصل عمر بتا سکتی ہیں۔۔ جانیئے اپنے چہرے کے ساتھ اپنی گردن کو بھی خوبصورت اور جوان رکھنے کا طریقہ

image

خواتین اپنی جلد کی مناسب دیکھ بھال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتیں، خاص طور پر جب بات ان کے چہرے کی ہو۔ بہترین بیوٹی پروڈکٹس ہوں، سیلون ٹریٹمنٹ ہو یا گھریلو علاج، وہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہیں کہ ان کی جلد کا ہر ایک انچ بے عیب اور جوان نظر آئے۔

لیکن یہ سب کرتے ہوئے اکثر خواتین اپنی گردن پر توجہ دینا بھول جاتی ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی گردن کی جلد آپ کے چہرے سے زیادہ پتلی ہے؟ آپ کی گردن درحقیقت آپ کی اصل عمر ظاہر کر سکتی ہے، اس سے پہلے کہ یہ جسم کے کسی دوسرے حصے پر نظر آئے آپ اپنی گردن کا خیال رکھنا شروع کر دیں۔

ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ اپنی گردن کی دیکھ بھال کیسے کر سکتی ہیں۔

زیادہ کیمیکل والے صابن سے پرہیز کریں:

چہرے کو دھوتے وقت ہم ہمیشہ فیس واش یا ہلکے کلینزر کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ چہرے کی جلد بہت نازک ہوتی ہے۔ اسی منتر پر عمل کرتے ہوئے، ہمیشہ گردن پر بھی اپنے فیس واش کا استعمال کریں۔ صابن جن میں سخت کیمیکل ہوتے ہیں وہ گردن کی جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں، آپ شاور جیل بھی استعمال کر سکتے ہیں جن کا پی ایچ بیلنس بہت ہلکا ہو۔

ایسے ماسک سے بچیں جن میں دراڑیں پڑجاتی ہیں:

ایسے فیس پیک جو بہت جلد سوکھ جاتے ہیں اور جلد کو سخت بناتے ہیں گردن کے حصے پر نہیں لگائیں۔ کیونکہ یہ پیک جلد پر دراڑیں ڈالتے ہیں جو باریک لکیروں کی تشکیل کا باعث بن سکتے ہیں۔ گردن پر بیسن، آٹا یا مٹی کے ماسک سے خاص طور پر پرہیز کریں۔

صحیح تیل کا چناؤ:

گردن کی جلد کی دیکھ بھال کے لیے صحیح تیل کا استعمال بھی ضروری ہے۔ تیل جیسے ایزینشن آئل، گلاب کا تیل اور زیتون کا تیل جلد کے لیے بہت اچھے ہیں۔ ناریل کا تیل بھاری اور چپچپا ہوتا ہے اسلیئے اسکا استعمال نہ کریں تو بہتر ہے۔

قدرتی اشیاء کا استعمال:

خوبصورت نظر آنے والی گردن کے لیے آپ کے باورچی خانے میں بہت سی اجزاء دستیاب ہیں جن کا استعمال آپ کرسکتی ہیں۔

۔ کدو کو میش کرکے 15 منٹ تک گردن پر لگائیں، یہ عمل ہفتے میں تقریباً تین بار کریں

۔ پسے ہوئے بادام اور دودھ کا اسکرب بنا لیں اور اِس سے ہفتے میں دو بار گردن پر اسکربنگ کریں

۔ گردن کی باریک لکیریں دور کرنے کیلیئے شہد اور انڈے کی سفیدی کا ماسک بنا کر 15 منٹ تک گردن پر لگائیں

۔ زیتون کے تیل کو ایک پکے ہوئے کیلے میں ملا کر 10 منٹ تک گردن پر لگائیں، اس کو ہفتے میں کم از کم دو باراستعمال کریں

۔ گردن پر ملائی لگانے سے بھی فائدہ ہوتا ہے

You May Also Like :
مزید

Garden Ki Lakeerain Umar Batati Hain

Garden Ki Lakeerain Umar Batati Hain - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Garden Ki Lakeerain Umar Batati Hain. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.