قدرتی اجزاء سے تیار کردہ چینی ویکس بنانے کا آسان اور گھریلو طریقہ۔۔۔ اب بیوٹی پارلر جانے کی ضرورت نہیں

image

عید آتے ہی خواتین کی تیاری شروع ہوجاتی ہے اور اکثر خواتین گھریلو مصروفیات کی بنا پر بیوٹی پالر نہیں جاپاتی ہیں، ایسے میں اگر آپ کی ویکسینگ نہ ہوپائے تو ہاتھ پیروں کے غیر ضروری بال عید کی تیاری کا مزہ خراب کر دیتے ہیں۔

لیکن اب آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اب آپ گھر بیٹھے بھی ویکس کر سکتی ہیں وہ بھی قدرتی اجزاء سے تیار کردہ۔

چینی سے تیار کردہ ویکس:

۔ چینی دو کپ (پسی ہوئی)

۔ لیموں کا رس ایک چوتھائی کپ

۔ پانی دو کھانے کے چمچ

بنانے کا طریقہ:

سب سے پہلے ایک برتن میں چینی ڈالیں اسکے بعد اس میں لیموں کا رس اور پانی شامل کریں، تینوں اجزاء کو ہلکی آنچ پر اچھی طح پکائیں ہیاں تک کے اسکا رنگ گولڈن براؤن ہو جائے۔ پھر اسے چالہے سے اتار کے ٹھنڈا ہونے کے لیئے رکھ دیں۔

تھوڑی دیر بعد آپ خود دیکھیں گے کہ اسکی شکل بلکل بازار کے ویکس کی طرح ہو گئی ہے۔ اب آپ اسے نیچے بتائے گئے طریقے سے با آسانی گھر بیٹے کرسکتی ہیں۔

گھر میں ویکس کرنے کا طریقہ:

سب سے پہلے اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھولیں۔

اگر آپ کے پاس اسکرب موجود ہے تو آپ ہاتھوں کی اسکربنگ بھی کرسکتی ہیں ویکس سے پہلے، ایسا کرنے سے جلد پہ موجود مردار خلیئے صاف ہوجایئںگے۔

ویکسنگ سے پہلے کسی بھی اضافی نمی دور کرنے کے لئیے ٹیلکم پاؤڈر کا استعمال کریں۔

ویکس کو ہمیشہ بالوں کی نشونما کی طرف سے لگانا چاہیے اور مخالف سمت سے کھینچنا چاہیے۔

بال اگر ایک سے دو انچ لمبے ہونگے تو ویکس زیادہ اچھی کرح ہوگی۔

اگر آپ ویکس منہ پر کر رہی ہیں تو دھیان رکھئیگا کہ وہ زیادہ گرم نہ ہو۔

اگر آپکی جلد خشک ہے تو ویکس کے بعد لوشن لازمی لگائیں۔

You May Also Like :
مزید

Ghar Mein Wax Banane Ka Asan Tarika

Ghar Mein Wax Banane Ka Asan Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Ghar Mein Wax Banane Ka Asan Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.