اگر آپ بھی اپنی خوبصورت بڑھانے کے لیے مختلف بیوٹی نسخے آزماتی ہیں تو یہ 5 آسان بیوٹی ٹپس جان لیں جو ہر خواتین کو معلوم ہونے چاہیئے

image

خواتین مختلف قسم کی بیوٹی ٹپس کو استعمال کرتی رہتی ہیں۔ کبھی گھر میں بنائے ہوئے ٹوٹکے تو کبھی بازار سے لائے گئے کیمیکل والے پراڈکٹس جس سے ان کی خوبصورتی میں اضافہ بھی ہوتا ہے مگر کئی نقصانات بھی ہوجاتے ہیں۔ جانیں وہ اہم باتیں جو ہر خواتین کو جاننا لازمی ہیں تاکہ وہ سائیڈ افیکٹس سے بچ سکیں اور جلد کو خوبصورت بنانے کے ساتھ اس کی اچھی حفاظت بھی کر سکیں۔

ٹپس:

٭ سن بلاک:

سورج کی دھوپ سے جلد کو بچانے کے لئے سن بلاک کا استعمال سب ہی کرتے ہیں اور ڈاکٹر بھی اس کا مشورہ دیتے ہیں ۔ لیکن سن بلاک کو ہر وقت لگائے رکھنا بھی جلد کے خلیات کو جلانے کا کام کرتا ہے کیونکہ اس میں ٹھنڈک اور کیمیائی میتھول پائے جاتے ہیں جس سے جلد خراب ہو جاتی ہے۔ اس لئے صرف دھوپ میں نکلتے وقت لگائیں اور منہ دھونے سے قبل ایک مرتبہ ٹشو کی مدد سے چہرے کو صاف کرلیں تاکہ پانی کی نمکیات چہرے پر موجود سن بلاک کے اثرات کو نہ بڑھا سکے۔

٭ ایکنی:

ایکنی کی شکایت خواتین کو ہو جاتی ہے ایسے میں اگر آپ میک اپ کرتے ہوئے اسپنج یا فیشل کے دوران تیز سکربنگ کرتی ہیں تو یہ کام چھوڑ دیں کیونکہ اس سے سپنج کی مدد سے پورے چہرے پر ایکنی کے جراثیم پھیل جاتے ہیں اور سکربننگ کے دوران دانے پھٹ جاتے ہیں جس سے جلد کا پانی اور خون ایک جگہ سے دوسری جگہ لگتا ہے۔ اگر سکربننگ کریں تو ہلکے ہاتھ سے کریں اور میک اپ کرنے کے لئے اسپنج کی جگہ ٹشو یا ہاتھ کا استعمال کریں۔

٭ ہاتھوں کی صفائی:

ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں، دھول مٹی لگنے پر دھوئیں۔ ہاتھوں کا ہائیڈریٹ رہنا بھی بہت ضروری ہے تاکہ ان کی جلد کے مردہ خلیات جراثیموں کی افزائش کا ذریعہ نہ بنیں۔ دن میں ایک مرتبہ گرم پانی یا نیم گرم پانی سے ہاتھوں کو ضرور صاف کریں۔

٭ خارش:

جلد پر اگر خآرش ہو جائے تو کبھی بھی اس کو خشک نہ ہونے دیں، مختلف موائسچرائزر لگائے رکھیں، یا پھر تیل اور گلاب کے عرق کو جلد پر لگائیں کیونکہ انفلیمیشن کی وجہ سے جلد پھٹ جائے گی ۔

٭ برف:

چہرے پر برف کا فیشل کریں یعنی آئس کیوبز کو چہرے پر پانچ سے دس منٹ کے لئے رگڑیں اور دن میں ایک مرتبہ اس کو لازمی کریں تاکہ دن بھر کی گرد کے جراثیم کھلے مساموں سے نکل جائیں۔

You May Also Like :
مزید

Gharelu Beauty Tips Idea

Gharelu Beauty Tips Idea - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Gharelu Beauty Tips Idea. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.