گھر میں موجود ان 5 چیزوں سے 5 طرح سے ویکس بنائیں جو کرے چھوٹے سے چھوٹے بالوں کا خاتمہ اور بنائے جلد نرم و ملائم

image

عید ہو یا کوئی خاص تہور، تقریب ہو یا شادی بیاہ کہیں بھی جانے سے قبل خواتین اپنے ہاتھوں، پیروں اور ٹانگوں پر ویکس ضرور کرواتی ہیں۔ کچھ خواتین پارلر کا رخ کرتی ہیں اور کچھ ریزر کا استعمال کر بیٹھتی ہیں۔ جس سے جلد کی خوبصورتی خراب ہو جاتی ہے اور موٹے بال نکل آتے ہیں۔

جب گھر میں ویکس بنانے کی 5 چیزیں موجود ہیں تو کیا فائدہ بازاری کیمیکل والے اور مہنگے ویکس خریدیں اور خرچہ کریں۔ آج وومن کارنر میں آپ کے لئے گھر بیٹھے 5 ویکس بنانے کا طریقہ موجود ہے

ٹپس:

لیموں کا رس اور چینی:

٭ ایک کپ لیموں کا رس اور چار چمچ چینی کو اس وقت پکائیں جب تک وہ براؤن نہ ہو جائے اور ایک گاڑھا پیسٹ نہ بن جائے، جوں ہی گاڑھا ہو اس کو نیم ٹھنڈا کرکے جلد پر لگائیں اور چسپاں کرکے اتار لیں، ہوگیا گھر میں ویکس بازاری ویکس جیسا۔

میٹھا سوڈا، آٹا اور سرکہ:

٭ چار چمچ میٹھا سوڈا اور چار چمچ آٹے کو دو چمچ سرکے میں پکائیں اور گاڑھا کرلیں، لیجیئے اس کو جلد پر لگائیں، بالوں کی مخالف سمت کھینچ کر اتاریں، ہوگیا آپ کا مہنگا ویکس۔

براؤن شوگر :

٭ براؤن شوگر کو لیموں کے رس میں 1 گھنٹہ پکائیں اور سخت محلول ہونے پر اس کو جلد پر لگائیں، بالوں کی مخالف اتاریں اور جلدی جلدی کریں تاکہ تکلیف کم ہو اور بال زیادہ نکل جائیں۔

ویزلین :

٭ گھر میں موجود وائٹ گلو کو ویزلین اور انڈے کی سفیدی ڈال کر پکائیں جب تک کہ اس میں جھاگ نہ آ جائے، پھر اس کو نیم ٹھنڈا ہونے پر جلد پر اپلائی کریں اور فائدہ دیکھیں۔

مکئی کا آٹا:

٭ چاول کے آٹے میں مکئی کا آٹا اور املی کا گاڑھا پیسٹ مکس کریں، اس کو جلد پر لگائیں اور ایک موٹا کپڑا اس پر چپکا کر مخالف سمت میں کھینچ کر اتار لیں۔

You May Also Like :
مزید

Gharelu Wax Karne Ka Tarika

Gharelu Wax Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Gharelu Wax Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.