مہنگائی کے اس دور میں جہاں لوگ اپنی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے پریشان ہیں ایسے میں بیوٹی پارلر کے خرچے اٹھانا یا مہنگی مہنگی بیوٹی پروڈکٹس خریدنے کے لئے باقاعدہ پیسے نکالنا بہت مشکل کام ہے ،ان ہی چیزوں کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر بلقیس نے بتایا ہئیر بوٹوکس سیرم جو کہ بالوں کا روکھاپن دور کر کے ان میں چمک بھی لاتا ہے اور ان کو اسٹریٹ بھی کرتا ہے۔اس کے لئے چیزیں بھی عام گھر میں استعمال ہونے والی ڈالی جائیں گی جو کہ کچھ یوں ہیں:
کچا دودھ آدھا کپ
لیموں آدھا کپ
شہد ایک ٹیبل اسپون
ان سب چیزوں کو خوب اچھی طرح مکس کر لیں اور پھر کسی اسپرے بوتل میں بھر لیں۔اب جس کو بھی استعمال کرنا ہو وہ بالوں پر اسپرے کرتا جائے اور کنگھا کرتا جائے۔ اسی طرح اوپر نیچے کر کے خوب اچھی طرح بالوں میں یہ سیرم اسپرے کرتے رہیں اور کنگھا کریں تھوڑی دیر میں ہی بال چمکدار اور سیدھے ہو جائیں گے ۔جب تک آپ بالوں کو دھوئیں گی نہیں یہ اسی طرح رہیں گے خراب نہیں ہوں گے۔