مہنگا ہئیر کلر سستے میں کیسے کریں؟ آپ بھی گھر بیٹھے کرسکتی ہیں قدرتی اجزاء سے پارلر جیسی ڈائی جس سے بال بھی خراب نہ ہو۔۔۔

image

کیا آپ جانتے ہیں کیمیکل والی ڈائی استعمال کرنے سے آپ کے بال وقت سے پہلے خراب ہوسکتے ہیں؟ بہت سی خواتین اس بات سے انجان ہیں کہ کیمیکل والی ڈائی کس طرح سے ان کے بالوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ کیمیکل ڈائی سے بالوں کا حجم کم ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے بال جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں اسکے علاوہ یہ آپ کے بالوں سے نمی کو کم کرتا ہے جس سے بال خشک لگتے ہیں۔ اسی لئے ہم آج آپ کے لئے لائے ہیں کچھ ایسے گھریلو نسخے جس کے استعمال سے نہ صرف آپ کے بال رنگ جایئنگے بلکہ ان میں خوبصورتی بھی آئے گی۔ اور آپ پارلر جا کے مہنگی ہیر ڈائی سے بھی بچ جائیں گی۔

کافی ڈائی:

کافی ایسی چیز ہے جو با آسانی کہیں سے بھی مل سکتی ہے اور قیمت کے لحاظ سے بھی مناسب ہے۔ کافی بال رنگنے میں بہت ہی مفید ثابت ہوتی ہے۔ کافی ماسک بنانے کے لئے آپ کو چاہئے

۔ 2 کھانے کے چمچے کافی پاؤڈر

۔ 2 چمچے ناریل کا تیل

۔ 2 چمچے دہی کے (مقدار اپنےبالوں کے حساب سے بڑھا سکتے ہیں)

سب سے پہلے کافی میں ناریل کا تیل ملا کے اچھی طرح پھینٹ لیں اسکے بعد اس میں دہی شامل کرکے اچھا سا پیسٹ بنا لیں، ماسک تیار ہونے کے بعد اسے بالوں پر لگائیں اور30 منٹ تک لگا رہنے دیں اس کےبعد نیم گرم پانی سے بالوں کواچھی طرح دھو لیں۔ اس کے استعمال سے آپکے بالوں میں براؤن رنگ اور قدرتی چمک نمایاں نظرآئیں گی۔

مہندی سے بال رنگنے کا گھریلو طریقہ کنڈشنر کے ساتھ:

مہندی ایک جادوئی اجزاء ہے جس میں بے شمار فائدے پوشیدہ ہیں۔ مہندی کے استعمال سے بالوں کی خشکی اور جڑوں کی کھجلی دور ہوتی ہے اور یہ گرمی کے موسم میں سر کو ٹھنڈک بھی پہنچاتی ہے۔

مہندی ماسک بنانے کے لئے جو اجزاء درکار ہے وہ ہے؛

۔ مہندی 3 سے 4 چمچے

۔ دودھ حسب ضرورت

۔ کافی 2 سے 3 چمچے

۔ سرسوں کا تیل 1 چمچہ

۔ وٹامن ای کا تیل آدھا چمچہ

ٹپ :

ان تمام اجزاء کو آپس میں اچھی طرح سے ملا کے پیسٹ تیار کرلیں اور دھیان رکھیں کہ پیسٹ ذیادہ گاڑھا نہ ہو۔ پیسٹ کو صاف بالوں 2 گھنٹے کے لئے لگا کے چھوڑ دیں۔ پھر نیم گرم پانی سے سر دھو لیں۔ آپ خود اپنے بالوں میں مثبت فرق محسوس کریں گی۔

بال سے مہندی نہ نکلنا:

اکثر خواتین کو یہ مسلئہ رہتا ہے کہ مہندی لگانے کے بعد وہ باآسانی بالوں سے نہیں نکلتی اور کنگھی کرنے کی صورت میں مسلسل بال گرتے ہیں۔ تو اس کے لئے آپ یہ کرسکتی ہیں کہ مہندی کو ململ کے کپڑے یا چھنی کی مدد سے چھان کر لگا سکتی ہیں۔ لیکن اس سے جو اثر پہلی بار کے استعمال سے ہوتا ہے وہ کم سے کم دو بار کے استعمال سے ہوگا۔

You May Also Like :
مزید

Hair Dye Ghar Mein Karne Ka Tarika

Hair Dye Ghar Mein Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Hair Dye Ghar Mein Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.