جلد کالی ہوگئی ہے ۔۔ ہئیر ریموونگ کریم کے نقصانات، کیا یہ کریمیں محفوظ ہیں یا آپ اس سے اپنا نقصان کر رہی ہیں؟

image

صفائی نصف ایمان ہے،یہ نہ صرف سنت نبویؐ ہے،بلکہ طہارت اور پاکی کے لئے اہم ترین جزو ہے۔جسم کےغیر ضروری بالوں کی صفائی کے لئے دنیا بھر میں خواتین مختلف چیزیں استعمال کرتی ہیں جس میں ریزر،کریمیں،لوشن اور کچھ مختلف مشینیں بھی ان کاموں کے لئے مارکیٹ میں آ گئی ہیں۔لیکن سب سے آسان اور بغیر تکلیف کے جو عمل ہےوہ ہے کریم کے ذریعے غیر ضروری بالوں کی صفائی۔آج ہم یہاں آپ کو بتائیں گے کہ ان کریموں کے استعمال سے کیا نقصانات ہو سکتے ہیں اوراس کے زائد استعمال سے آپ کی جلد خراب ہو سکتی ہے۔ یہ کریمیں چونکہ کیمیکل کی مدد سے بال نکالتی ہیں اور وہ کیمیکل کیلشئیم ہائیڈرو آکسائیڈ اور پوٹاسیم ہائیڈروآکسائیڈ ہوتے ہیں اس کی وجہ سے جلد میں خارش اور اس کی رنگت سیاہ ہو سکتی ہے۔ ان کریموں کا پی ایچ لیول آپ کی جلد کو متاثر کر سکتا ہے۔اس لئے کریم کے باقاعدہ استعمال سے پہلے اس کو جلد کے چھوٹے سے حصے پر لگا کر دیکھ لیں تاکہ اس کے اثرات پتہ چل جائیں۔ ان کریموں کو لگا کر وقت کا بہت خیال رکھنا چاہیے،کیونکہ اس میں کیمیکل شامل ہوتا ہے اس لئےان کو زیادہ دیر نہ لگائیں ورنہ اپ کی جلد جھلس سکتی ہے۔

چہرے کےغیرضروری بالوں کو صاف کرنے کے لئے ایک آسان، بے ضرراورسادہ گھریلونسخہ:۔

میدہ ایک کھانے کا چمچ،پھٹکری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ،عرق گلاب حسب ضرورت۔ان تینوں چیزوں کو ملا کر ایک پیسٹ کی طرح بنالیں۔اب اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگا لیں،آدھے گھنٹے کے بعد جب یہ لیپ خشک ہوجائے تو اس کو نرمی سے رگڑ رگڑ کر اتار لیں۔چہرے کے غیر ضروری بال صاف ہو جائیں گے ۔دو تین دفعہ کے استعمال سے یہ ان بالوں کا مستقل خاتمہ کر کے آپ کی جلد کو نرم ملائم اور شگفتہ بنا دے گا۔

You May Also Like :
مزید

Hair Removing Cream K Nuqsan

Hair Removing Cream K Nuqsan - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Hair Removing Cream K Nuqsan. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.