اگر ری بونڈنگ کے بعد آپ کے بال بھی گر رہے ہیں تو کیا کریں؟ جانیئے ان کو گرنے سے روکنے کے کچھ آسان طریقے

image

آج کل بالوں کو سٹریٹ،، سیدھا اور چمکدار بنانے کا فیشن بہت ان ہے، ہر دوسرا فرد سٹریٹننگ یا ری بونڈنگ کروا رہا ہے تاکہ بال خوبصورت اور خود حسین نظر آسکیں، اب پارلر اس پر خصوصی ڈسکاؤنٹ دے کر بھی کر رہے ہیں جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ ری بونڈنگ کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔

مگر ایک بڑھتا ہوا مسئلہ لوگوں کا ہیئر فالنگ یا بالوں کا گرنا ہے، کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ بال خراب ہو رہے ہیں گر رہے ہیں اس لئے یہ ٹریٹمنٹ کرالی، لیکن اس کے بعد بال مذید گرنے لگ گئے ہیں تو کیا کریں؟

ٹپس:

٭ ایک چمچ دہی اور ایک چمچ ایلوویرا کا جیل مکس کرکے بالوں میں 20 منٹ لگائیں اور پھر دھو لیں۔

٭ ری بونڈنگ کے بالوں میں انڈہ نہ لگائیں، بلکہ دہی یا خاص طور پر ایلوویرا اور لیموں کا رس مکس کرکے زیادہ سے زیادہ لگائیں۔

بال ٹوٹتے کیوں ہیں؟

دراصل پارلر والے آپ کے بالوں کو سیدھا اور شائن کرنے کے چکر میں اس قدر کیمیکل لگا دیتے ہیں جو بالوں کے لئے مضر ثابت ہوتا ہے، اس سے بالوں میں موجود بانڈز تو کُھل جاتے ہیں البتہ وہ سٹریٹننگ کے عمل میں اس قدر جل جاتے ہیں کہ اب ان کی نشوونما مزید نہیں ہو پاتی۔

You May Also Like :
مزید

Hairfall After Straightening And Rebonding

Hairfall After Straightening And Rebonding - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Hairfall After Straightening And Rebonding. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.