آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے نجات میں مددگار طریقے

image

مرد ہوں یا خواتین کسی کی بھی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اچھے نہیں لگتے۔ اس سے نا صرف انسا بیمار نظر آتا ہے بلکہ اس کی خوبصورتی بھی مانند پڑ جاتی ہے ۔ اکثر لوگ اِن سیاہ حلقوں کی وجہ سے کافی پریشان رہتے ہیں تاہم کچھ گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے اس مسئے کا حل ممکن ہے۔

انڈے کی سفیدی

آنکھوں کے سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لیے انڈے کی سفیدی بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے ، سفیدی کو نرم برش سے آنکھو کے نیچے احتیاط سے لگائیں، اس کے بعد 5 سے 10 منٹ انتظار کرکے چہرے کو گرم پانی سے دھولیں، یہ خیال رکھیں کہ انڈے کی سفیدی آنکھ کے اندر نہ جائے جس سے خارش ہوسکتی ہے۔

آلو

آلوؤں کو چھیل کر ان کا جوس نکال لیں۔ پھر اس جوس میں روئی کے ٹکڑے کو بھگو کر آنکھوں کے نیچے رکھ دیں اور اس بات کو یقینی بنالیں کہ تمام سیاہ حصہ روئی سے ڈھکا ہوا ہو۔ بعد میں ٹھنڈے پانی سے اسے صاف کرلیں۔

ٹماٹر:

ٹماٹر میں بلیچنگ ایجنٹ پایا جاتا ہےجو جِلد کو دِلکش اور حسین بناتا ہے، آنکھوں کے سیاہ حلقے ختم کرنے کے لیے 10 منٹ کے لیے ٹماٹر کا جوس آنکھوں پر لگالیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے مُنہ دھولیں، اِس عمل کو ہفتے میں دو سے تین بار کریں۔

پودینے کے پتے:

پودینہ قُدرتی طور پر ٹھنڈا ہوتا ہے، آنکھوں کے سیاہ حلقوں سے نجات پانے کے لیے پودینے کے چند پتوں کو کُچل کر کچھ دیر کے لیے سیاہ حلقوں پر لگالیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے آنکھوں کو دھولیں، اِس ٹوٹکے کو زیادہ سے زیادہ کریں۔ ایک کھانے کا چمچ ویسلین اور چار سے پانچ لیموں کے قطرے اچھی طرح مکس کریں، رات کو سونے سے پہلے حلقوں پر لگائیں۔ مسلسل ایک ہفتے تک یہ عمل دھرانے سے بھی سیاہ حلقے ختم ہو جاتے ہیں

You May Also Like :
مزید

Halke Door Karne Ka Tarika

Halke Door Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Halke Door Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.