اگر آپ بھی چہرے کی اضافی چربی سے پریشان ہیں تو جانیے ڈاکٹر شائستہ لودھی کون سا ٹریٹمنٹ بتاتی ہیں؟

image

ڈاکٹر شائستہ لودھی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ،شوبز کی دنیا میں بھی ان کا نام جانا پہچانا ہے اور ان کے ایستھیٹک کلینک کی وجہ سے بھی ان کو سب جانتے بھی ہیں اور مانتے بھی ہیں۔ یہاں ایک ٹریٹمنٹ حائفو ٹریٹمنٹ بھی کیا جاتا ہے جس میں کہ جسم کی زائد چربی گھٹائی جاتی ہے۔

HIFU ٹریٹمنٹ ہے کیا؟

اس میں نان سرجیکل طریقے سے ،جو لوگ کسی بھی قسم کی سرجری نہیں کروانا چاہتے ان کے لئے یہ آسان حل ہے ،یہ چہرے،پیٹ، بازؤں، ٹانگوں غرض ہر جگہ کی کی جا سکتی ہے ۔اس سے آپ اپنی جلد کو اپ لفٹ کرتے ہیں زائد چربی شعاعوں کے ذریعے گھٹا دی جاتی ہے اور اسکن ٹائٹ ہو جاتی ہے۔

HIFU چہرے کے لئے کیسا ہے؟

جو لوگ بوٹوکس یا لیزر یا کوئی اور سرجیکل ٹریٹمنٹ اپنے چہرے پر نہیں کروانا چاہتے ان کے لئے یہ بہترین ہے۔ اس سے جلد اپ لفٹ ہو جاتی ہے ،چرپی کم ہو جاتی ہے،جبڑے کی لائن واضح ہو جاتی ہے،اور چہرہ خوبصورت اور کم عمر دکھائی دینے لگتا ہے۔

HIFU ٹریٹمنٹ کیسے کیا جاتا ہے؟

اس میں جس بھی حصے کا ٹریٹمنٹ کرنا ہو تا اس پر پہلے نشان لگا لیا جاتا ہے اس کے بعد اس پر جیل لگایا جاتا ہے اور پھر مشین کے ذریعے تھوڑا پریشر ڈال کر اس جیل کے اوپر مشین سے ریز نکلتی ہیں ،سامنے کمپیوٹر پر نظر آجاتا ہے کہ آپ کی اسکن کو کتنے شاٹس کی ضرورت ہے۔ ان ریز سے آپ کے اندر کو لیجن بنتا ہے جو کہ ایکٹو ہو کراپنا کام دکھاتا ہے۔ اکثر شوبز خواتین اپنے چہرے کے لئے یہ ٹریٹمنٹ کروانا پسند کرتی ہیں تاکہ وہ جوان اور خوبصورت دکھائی دیں۔ اس ٹریٹمنٹ میں معمولی سی تکلیف ہوتی ہے جو بآسانی برداشت کی جا سکتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Hifu Treatment Kia Hai

Hifu Treatment Kia Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Hifu Treatment Kia Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.