بالوں میں چھاچھ ڈالنے سے کیا ہوگا؟ کیمیکل والی چیزیں خریدنے کے بجائے گھر میں بنائیں ایسا ہیئر ماسک، جو بالوں کے کئی مسئلے حل کرئے

image

سردیوں میں بال خشک ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے خشکی ہوجاتی ہے اور پھر جب موسم تبدیل ہوتا ہے اور گرمیاں آنے لگتی ہے تو یہی خشکی پسینے کے باعث بالوں کی جڑوں میں جا کر چپک جاتی ہے، جس سے سر میں خارش ہونے لگتی ہے اور پھر آپ جتنے بال کھجائیں گی اتنے ہی زیادہ بال ٹوٹیں گے۔

ایسے میں خواتین کیمیکل والی مصنوعات کی طرف راغب ہوتی ہیں جو خشکی سے پاک بالوں کی تشہیر کرتے ہیں، لیکن باوجود پیسے خرچ کرنے کے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا الٹا بال اور زیادہ خشک اور روکھے ہوجاتے ہیں۔

اسلیئے آج ہم لائے ہیں ایک ایسی زبردست ریمیڈی جو خواتین نہ صرف خود اپنے بالوں میں لگا سکتی ہیں بلکہ گھر میں کسی بچے یا مرد حضرات کو اس طرح کا مسئلہ ہے تو یہ اس میں بھی کارآمد ثابت ہوگی۔

سر کی خشکی، خارش اور ہیئر فال دور کرنے کی ریمیڈی:

۔ چھاچھ ایک کپ

۔ آدھے لیموں کا رس

۔ ایلوویرا کا پتّا

۔ ناریل یا زیتون کا تیل 1 چمچ

سب سے پہلے ایک پیالے میں چھاچھ لیں اور اس میں لیموں کا رس شامل کر کے اسے مکس کریں، جب وہ گاڑھا ہوجائے تو اس میں ایلوویرا کے پتّے کا گودا (اچھے سے پھینٹ کر) اور تیل ملا کر اتنا مکس کریں کہ وہ ایک جان ہوجائے۔

اب نہانے سے پہلے اسے اپنے بالوں اور سر کی جڑوں میں اچھی طرح سے لگا دیں اور شاور کیپ پہن لیں، 15 منٹ بعد شیمپو سے بالوں کو دھولیں۔

اس ریمیڈی کو ہفتے میں ایک بار استعمال کرنے سے آپ کے بال بھی اچھے ہونگے اسکے ساتھ ہی خشکی، سِکری اور خارش سے بھی نجات ملے گی۔

You May Also Like :
مزید

Home Remedy For Dandruff And Hair Fall

Home Remedy For Dandruff And Hair Fall - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Home Remedy For Dandruff And Hair Fall. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.