سردیاں آئیں نہیں کہ خشک موسم پہلے آگیا ! ہمارے یہاں سردیوں میں سردی سے زیادہ خشکی ہوتی ہے جس کی وجہ سے چہرے پر کھجلی، جھریاں، فائن لائنز اور دراڑیں سی پڑ جاتی ہیں۔ ایسے میں چہرے پر چکنی کریم کا استعمال کرو تو وہ منہ کو چپچپا کر دیتی ہے یا تو زیادہ چکنائی سے ایکنی آجاتی ہیں اور چہرے کی رنگت بھی خراب لگتی ہے۔
تو ان سارے مسئلے مسائل سے بچنے کیلیئے آج ہم آپ کے لیئے لائے ہیں گھریلو اجزاء سے ایک ایسی کریم بنانے کا طریقہ جو نہ صرف خشک موسم میں آپ کی جلد کو ان مسئلوں سے بچائے گی بلکہ آپ کے چہرے کو موسچرائز کر کے خوبصورتی اور تازگی بھی بخشے گی۔
موسچرائزنگ کریم بنانے کا طریقہ:
۔ ایک کپ پانی میں 15 سے 20 بادام رات بھر بھگا کر رکھ دیں
۔ 60 ملی لیٹر عرقِ گلاب میں 8 سے 10 ریشے زعفران کے ڈال کر اسے بھی رات بھر بھگا کر رکھ دیں
۔ اگلی صبح بادام کے چھلکے اتار کر اسے تھوڑے سے پانی کے ساتھ گرینڈ کرلیں اور بلکل باریک پیس کر اسے اچھے سے چھان لیں تا کہ نرم کریمی پیسٹ الگ ہوجائے
۔ اب اس پیسٹ میں زعفران اسکے پانی سمیت شامل کر کے مکس کرلیں، پھر 4 چمچ ایلو ویرا جیل ڈال کر اچھی طرح سے ملائیں تا کہ وہ ایک جان ہوجائے
۔ آخر میں 7 سے 8 قطرے بادام کے تیل اور 1 وٹامن اِی کی کیپسول شامل کر کے مکس کرلیں
۔ آپ کی وِنٹر کریم تیار ہے، اسے دن میں ایک بار اپنے چہرے پر لگائیں پورا دن آپ کا چہرہ موسچرائز رہے گا اور گِلو بھی کرئے گا۔