مہنگے کلر بار بار استعمال کرکے تھک گئی ہیں تو بالوں کو ڈائی کریں سستے اور آسان طریقے سے اور بنائیں اِنہیں مضبوط اور چمکدار

image

ہیئر ڈائی کا فیشن ہر عمر کی خواتین میں بے حد مقبول ہے اور اس کے لئے خواتین مہنگے مہنگے کلر کرواتی ہیں، لیکن یہ ہر عورت کے لئے آسان نہیں کہ وہ اتنا زیادہ مہنگا کلر ہر کچھ دنوں میں کروائے اس لئے آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں گھر میں آسانی سے کلر کرنے کا آسان طریقہ جو ہے کیمیکل سے پاک اور بنائے آپ کے بالوں کو مضبوط اور چمکدار، چلیں تو پھر جان لیں اسے کیسے کرنا ہے۔

گھر میں ہئیر ڈائی کرنے کا آسان طریقہ

سب سے پہلے ایک پیالی میں 4 کھانے کے چمچ بھر کر کافی لے لیں۔

اب اس میں ایک پیکٹ مہندی مکس کریں۔

اب آدھا کپ دہی یا پھر آدھا کپ کنڈیشنر اس میں شامل کریں۔

اب اسے اچھی طرح مکس کر کے اگر ضرورت ہو تو نیم گرم پانی شامل کر کے اچھی طرح آمیزہ تیار کر لیں۔

پھر بالوں کو چار حصوں میں تقسیم کریں اور ہاتھوں میں گلوز پہن کر برش کی مدد سے یہ ڈائی سر کی جڑوں سے سِروں تک اچھی طرح لگا لیں۔

2 گھنٹے بعد سادے پانی سے سر دھو لیں۔

یاد رہے کہ شیمپو ہر گز فوری نہ کریں۔

لیجئیے ہو گئے گھر میں آسان اور سستے طریقے سے ہئیر ڈائی۔

You May Also Like :
مزید

Homemade Hair Color

Homemade Hair Color - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Homemade Hair Color. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.