بہت سی خواتین اس بات سے انجان ہیں کہ کیمیکل والی ڈائی کس طرح سے ان کے بالوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ کیمیکل ڈائی سے بالوں کا حجم کم ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے بال جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں اسکے علاوہ یہ آپ کے بالوں سے نمی کو کم کرتا ہے جس سے بال خشک لگتے ہیں۔ اسی لئے ہم آج آپ کے لئے لائے ہیں کچھ ایسے گھریلو نسخے جس کے استعمال سے نہ صرف آپ کے بال رنگ جایئنگے بلکہ ان میں خوبصورتی بھی آئے گی۔ اور آپ پارلر جا کے مہنگی ہیر ڈائی سے بھی بچ جائیں گی۔
کافی ڈائی:
کافی ایسی چیز ہے جو با آسانی کہیں سے بھی مل سکتی ہے اور قیمت کے لحاظ سے بھی مناسب ہے۔ کافی بال رنگنے میں بہت ہی مفید ثابت ہوتی ہے۔ کافی ماسک بنانے کے لئے آپ کو چاہئے
۔ 2 کھانے کے چمچے کافی پاؤڈر
۔ 2 چمچ ناریل کا تیل
۔ 2 چمچ دہی کے (مقدار اپنے بالوں کے حساب سے بڑھا سکتے ہیں)
سب سے پہلے کافی میں ناریل کا تیل ملا کے اچھی طرح پھینٹ لیں اسکے بعد اس میں دہی شامل کرکے اچھا سا پیسٹ بنا لیں، ماسک تیار ہونے کے بعد اسے بالوں پر لگائیں اور30 منٹ تک لگا رہنے دیں اس کےبعد نیم گرم پانی سے بالوں کواچھی طرح دھو لیں۔ اس کے استعمال سے آپکے بالوں میں براؤن رنگ اور قدرتی چمک نمایاں نظرآئیں گی۔
مہندی سے بال رنگنے کا گھریلو طریقہ کنڈشنر کے ساتھ:
مہندی ایک جادوئی اجزاء ہے جس میں بے شمار فائدے پوشیدہ ہیں۔ مہندی کے استعمال سے بالوں کی خشکی اور جڑوں کی کھجلی دور ہوتی ہے اور یہ گرمی کے موسم میں سر کو ٹھنڈک بھی پہنچاتی ہے۔
مہندی ماسک بنانے کے لئے جو اجزاء درکار ہے وہ ہے؛
۔ مہندی 3 سے 4 چمچے
۔ دودھ حسب ضرورت
۔ کافی 2 سے 3 چمچے
۔ سرسوں کا تیل 1 چمچہ
۔ وٹامن ای کا تیل آدھا چمچہ
ٹپ:
ان تمام اجزاء کو آپس میں اچھی طرح سے ملا کے پیسٹ تیار کرلیں اور دھیان رکھیں کہ پیسٹ ذیادہ گاڑھا نہ ہو۔ پیسٹ کو صاف بالوں 2 گھنٹے کے لئے لگا کے چھوڑ دیں۔ پھر نیم گرم پانی سے سر دھو لیں۔ آپ خود اپنے بالوں میں مثبت فرق محسوس کریں گی۔
بال سے مہندی نہ نکلنا:
اکثر خواتین کو یہ مسلئہ رہتا ہے کہ مہندی لگانے کے بعد وہ باآسانی بالوں سے نہیں نکلتی اور کنگھی کرنے کی صورت میں مسلسل بال گرتے ہیں۔ تو اس کے لئے آپ یہ کرسکتی ہیں کہ مہندی کو ململ کے کپڑے یا چھنی کی مدد سے چھان کر لگا سکتی ہیں۔ لیکن اس سے جو اثر پہلی بار کے استعمال سے ہوتا ہے وہ کم سے کم دو بار کے استعمال سے ہوگا۔