7 پتّوں کا جادوئی تیل۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بنایا ایسا زبردست تیل جو گنج پن کو دور کرکے آپ کے بالوں کو لمبا کرنے میں مدد کرئے

image

اکثر لوگ دعوے کرتے ہیں کہ یہ تیل لگاو بال پیروں تک لمبے ہوجائیں، گنج پن کا خاتمہ ہوجائے گا وغیرہ وغیرہ، لیکن عموماً ایسا کچھ نہیں ہوتا ہے۔ کیونکہ بالوں کی نشونما کیلیئے جتنی ضرورت اسے باہر سے دیکھ بھال کی ہے اتنی ہی اندرونی طور پر صحت مند ہونے کی ہے۔

آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں ڈاکٹر بلقیس کے بتائے ہوئے تیل کا طریقہ، 7 پتّوں سے بنائے گئے اس تیل سے آپ کے بال نہ صرف لمبے گھنے ہونگے بلکہ اس کے اور بھی فائدے ہیں۔

اجزاء:

سفید تل کا تیل

نیم کے پتّے

بیری کے پتّے

چقندر کے پتّے

کڑی پتّے

میتھی کے پتّے

پالک کے پتّے

سوہانجنا (مورنگا) کے پتّے

طریقہ کار:

۔ ایک برتن میں تِل کا تیل ڈال کر اسے دھیمی آنچ پر گرم ہونے رکھ دیں

۔ اسکے بعد ان تمام پتوں کو ہم وزن لیکر اس تیل میں ڈال کر پکائیں

۔ اس وقت تک پکائیں جب تک پتوں کا پانی سوکھ نہ جائے اور تیل میں سے چڑچڑانے کی آواز آنا بند نہ ہوجائے

۔ تیل میں موجود پتّے ہلکے براؤن ہو کر اوپر آجائیں گے اور تیل کا رنگ تبدیل ہوجائے گا، اسکا مطلب آپ کا تیل پک چکا ہے

۔ اب ان تمام پتّوں کے ساتھ تیل کو بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں، اور اسے چھان کر تیل اور بچے ہوئے گودے کو الگ الگ بوتل میں رکھ دیں

فائدہ:

اس تیل کا باقاعدہ استعمال آپ کے سر کی خشکی دور کرئے گا، بالوں کو گرنے سے روکے گا، گنج پن دور کر کے نئے بال پیدا کرئے گا اسکے علاوہ سفید ہونے سے بچائے گا بالوں کا۔

تیل بنانے کے طریقے کو صحیح سے سمجھنے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں

You May Also Like :
مزید

Homemade Hair Growth Oil By Dr Bilquis

Homemade Hair Growth Oil By Dr Bilquis - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Homemade Hair Growth Oil By Dr Bilquis. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.