سردیوں میں ہاتھوں کی جلد مرجھا گئی ہو یا کالی ہورہی ہو ۔۔ اب گھر پر صرف 30 روپے میں یہ ہینڈ واش بنا کر استعمال کریں اور کمال دیکھیں

image

ویسے تو سردیاں تقریباً ہر کسی کو ہی پسند ہوتی ہے کیونکہ یہاں یہ تھوڑے وقت کیلیئے ہی آتی ہیں، سردی کے کھانے، سردی کے کپڑے حتیٰ کے سردی کی شامیں سب کچھ ہی اچھا لگتا ہے سوائے خشک اور مرجھائی ہوئی جلد کے۔ ایک یہی چیز ہے جو سب سے زیادہ پریشان کرتی ہے۔

اس موسم میں کریموں اور لوشنوں پر سب سے زیادہ خرچہ ہوتا ہے اور نتیجہ کچھ خاص نہیں نکلتا، اسی لیئے آج ہم آپ کو گھر پر کریمی ہینڈ واش بنانا سکھائیں گے۔ اس کے استعمال سے نہ صرف آپکے ہاتھ نرم و ملائم ہونگے بلکہ صاف بھی لگیں گے۔

ہینڈ واش بنانے کا طریقہ:

۔ کوئی بھی صابن جو آپ استعمال کرتے ہوں، اسکا ایک تہائی حصہ کدوکش کرلیں

۔ پھر ایک دیگچی میں اس کدوکش ہوئے صابن کو ڈال کر اس میں 1 کپ عرقِ گلاب شامل کریں

۔ اب اسے درمیانی آنچ پر پکائیں اور ساتھ ساتھ چمچ چلاتے رہیں، تھوڑی دیر بعد چولہا بند کر کے اسے 2 سے 3 گھنٹے کیلیئے چھوڑ دیں

۔ آپ دیکھیں گے کہ وہ اچھا خاصہ گاڑھا ہوگیا ہے، اب اس میں 5 چمچ گرم پانی اور 3 چمچ گلیسرین ڈال کر بِیٹر کی مدد سے اچھے سے مکس کریں اور مزید 4 گھنٹوں کیلیئے اسے رکھ دیں

۔ اب دوبارہ 1 چمچ گلیسرین شامل کر کے مکس کریں اور تھیلی میں اس مکسچر کو ڈال کر نیچے سے سوراخ کریں اور کسی بھی ہینڈ واش کی بوتل میں بھر دیں

۔ لیجیئے گھر میں بنا بہترین ہینڈ واش تیار ہے

You May Also Like :
مزید

Homemade Hand Wash

Homemade Hand Wash - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Homemade Hand Wash. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.