صابن کے بچے ہوئے ٹکڑوں کو پھینکیں نہیں بلکہ ۔۔ مہنگی کریمز لینے کے بجائے اب بنائیں گھر میں ایسا لوشن جو آپ کی جلد کو نرم و ملائم بنائے

image

مہنگائی کے اس دور میں ہر کوئی چاہتا ہے کہ کسی نہ کسی طرح پیسوں کی بچت کی جائے اور جتنا ممکن ہوسکے سستے میں کام ہوجائے۔ اسی لیئے خواتین نت نئے طریقے آزماتی رہتی ہیں جس سے ان کو فائدہ ہو سکے، تو آج ہم انھی خواتین کیلیئے لائے ہیں ایسا نسخہ جس سے بچت بھی ہو اور فائدہ بھی۔

سردیوں کی آمد سے پہلے خشک موسم آچکا ہے جس سے ہاتھ پاؤں اور ایڑیاں بری طرح متاثر ہوچکی ہیں، انھیں ٹھیک کرنے کیلیئے مہنگے لوشن خریدنے پڑتے ہیں جو کچھ خاص فائدہ نہیں پہنچاتے۔ تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں گھر میں لوشن بنانے کا طریقہ جو صرف آپ کے پاؤں اور ایڑیوں کیلیئے ہے

صابن کے ٹکڑوں سے لوشن بنانے کا طریقہ:

صابن کے ٹکڑے تو ہر گھر میں ہی موجود ہوتے ہیں جنھیں آخر میں پھینک دیا جاتا ہے، کیونکہ نیا صابن کھلنے کے بعد اسے کوئی استعمال نہیں کرتا۔ لیکن اب اسے پھینکیں نہیں بلکہ جمع کرکے یہ لوشن بنائیں

۔ صابن کے ٹکڑوں میں ایک پیالے میں تھوڑے سے پانی میں بھگا کر رات بھر کیلیئے رکھ دیں

۔ صبح وہ بلکل نرم ہوچکے ہونگے، اب اسے اچھے سے ہلا کر اس میں 7 سے 8 چمچ گلیسرین شامل کریں

۔ اسکے بعد اسے مکس کر کے ایک جان کرلیں اور کسی پلاسٹک یا کانچ کی بوتل میں بھر کر رکھ دیں

۔ اب رات کو سوتے وقت اسے اپنے پیروں پر لگائیں اور پوری رات لگے رہنے دیں پھر صبح اٹھ کر سادے یا نیم گرم پانی سے پیروں کو دھولیں

۔ ایک ہفتے میں آپ کے پیر اور ایڑیاں دونوں بہت نرم و ملائم ہوجائیں گے اور اس میں پڑی دراڈیں بھی بھرنا شروع ہوجائیں گی

You May Also Like :
مزید

Homemade Lotion For Cracked Heels

Homemade Lotion For Cracked Heels - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Homemade Lotion For Cracked Heels. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.