صرف چند دن میں گردن سے لکیریں کم ہوجائیں گی۔۔۔ جانیے وہ آسان طریقہ جس سے کافی لوگوں کی مشکل آسان ہوسکتی ہے

image

گردن پر لکیریں صرف بڑھاپے کی ہی نہیں بلکہ اس بات کی نشاندہی بھی کرتی ہیں کہ آپ اپنی گردن سے کتنے لاپرواہ ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو بتایا جارہا ہے دس منٹ کا ایسا آسان ٹوٹکہ جسے آزما کر صرف ایک ہفتے میں ہی گردن کی لکیریں بہت حد تک کم کی جاسکتی ہیں۔

اشیاء

گردن سے لکیریں ختم کرنے کے لئے آپ کو چاہئیے دو چائے کا چمچ بیسن، آدھا چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا، لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ(اگر جلد خشک ہے تو آدھا چائے کا چمچ لیں)، آدھا چائے کا چمچ ناریل یا بادام کا تیل اور آدھا چمچ دہی۔

طریقہ استعمال

اس آمیزے کو اچھی طرح مکس کرلیں اور اپنی گردن دھو لیں۔ ایک تولیہ کو پانی میں بھگو کر اچھی طرح نچوڑ کر گردن کو اس سے صاف کرلیں۔ اور برش کی مدد سے آمیزے کی ایک پتلی تہہ گردن پر لگائیں۔ دس منٹ اس ماسک کو لگانا ہے اور گردن کو بالکل سیدھا رکھنا ہے۔ دس منٹ بعد ہلکے ہاتھوں سے اوپر کی جانب رگڑتے ہوئے ماسک کو اتار لیں۔ بہترین نتائج کے لئے یہ ماسک ہفتے میں تین بار استعمال کریں۔ آپ کو واضح فرق محسوس ہوگا۔

احتیاط

یہ ٹوٹکہ مشہور اداکارہ اور وی لاگر غزل صدیقی نے اپنی ویڈیو میں شئیر کیا ہے۔ غزل مختلف پروگرامز کی میزبانی کرچکی ہیں جس کی وجہ سے انھیں لوگوں کے مسائل اور ان کے حل کے لئے کافی ٹوٹکے پتا ہیں۔ البتہ کسی بھی قسم کی حساسیت سے بچنے کے لئے پہلے ٹوٹکے کو جسم کے کسی چھوٹے حصے پر آزما لینا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

How To Remove Neck Lines

How To Remove Neck Lines - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on How To Remove Neck Lines. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.