چہرہ چمکدار اور چمکتا ہوا سب ہی خواتین کو پسند ہوتا ہے لیکن اگر جھریاں پڑنا شروع ہو جائیں تو یہ ایک ذہنی ٹینشن بن جاتی ہے کہ ابھی سے عمر چہرے سے ڈھلکنے لگے گی۔ اداکارہ دیپیکا ککڑ نے اپنی ویڈیو میں ایک ایسا جادوئی مساج کرنے کا طریقہ بتایا ہے جو جاپانی مساج کے نام سے جانا جاتا ہے جس کو کرنے سے ڈبل چن بھی کنٹرول میں رہے گی اور چہرے کی جھریاں بھی کنٹرول ہو جائیں گی۔ اینٹی ایجنگ مساج جسے تنکانہ مساج کہتے ہیں یہ جاپانی خواتین روزانہ اپنے چہرے پر کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ جاپان میں خواتین کے چہروں پر جھریاں جلدی نہیں پڑتی ہیں۔
تنکانہ مساج کرنے کے لیے آپ سب سے پہلے اپنے ہاتھوں میں تھوڑا سا آئل لگالیں۔ بہت زیادہ آئل لگانے کی ضرورت نہیں بلکہ اتنا لگائیں کہ ہاتھوں میں رگڑ پیدا ہوسکے۔ اب اپنے کانوں کے پاس گالوں پر 3 انگلیاں رکھیں اور پریشر سے اپنی انگلیاں گالوں سے نیچے گردن کی طرف لے کر آئیں، پہلے ایک طرف سے کریں پھر دوسری طرف سے اور اس کے بعد بیک وقت دونوں سائیڈ سے کریں۔ پھر اپنے ماتھے کے اطراف انگلیوں پر پریشر دے کر گردن پر لا کر ہاتھ چھوڑ دیں۔ اب دو انگلیوں کی مدد سے آنکھوں کے پاس زور دیں۔ اس کے بعد آنکھوں کے نیچے 3 انگلیوں سے زور دیں۔ پھر اپنے گالوں پر گول گول انگلیاں گھماتے ہوئے پریشر دیں۔ اب اپنے اپر لپ پر بھی اسی طرح زور دیں۔
پریشر دینے سے خون کا بہاؤ جسم میں تیزی سے ہوتا ہے۔ جو جلد کے لیے بہت فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔ جاپانی چونکہ پریشر پوائنٹس کا سہارا لیتے ہیں اسی لیے وہ جلد کی بیماریوں میں کم سے کم مبتلا ہوتے ہیں۔
مساج کے مکمل سٹیپ آپ اس ویڈیو میں بھی دیکھ سکتے ہیں: