ایک ٹماٹر لیں اور بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں۔۔۔ اتنا آسان نسخہ جو بنائے آپ کو دن بہ دن خوبصورت

image

ٹماٹر ہر گھر بھر کی عام ضرورت ہے اور یہ صرف کھانوں کے لیئے ہی مفید نہیں ہے ہم بھی پہلے آپ کو کئی مرتبہ اس کے مختلف فیس پیک اور فیشل ماسک بتا چکے ہیں ساتھ ہی ان کے فوائد بھی مگر کچھ لوگوں کو یہ پریشانی ہورہی تھی کہ یہ کسی خاص جلد کے لیئے استعمال ہوسکتا ہے یا ہر جلد کے لیئے تو اب ہم آپ کی آسانی کے لیئے تفصیلاً آپ کو ٹماٹر کے فوائد بتانے جارہے ہیں۔

ٹماٹر میں موجود وٹامن سی، لائیکوپین، اینٹی آکسیڈنٹ اور پوٹاشیم چہرے کو حسین بنانے کے ساتھ ساتھ رنگ میں بھی نکھار پیدا کرتا ہے ساتھ ہی اینٹی ایجنگ اثرات کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگا ہے۔

• آئلی جِلد کے لئے:

یہ جِلد سے اضافی آئل ختم کرنے کے لیے بہترین ہے اس کے لیئے ٹماٹر کے گودے کو جِلد پر رگڑیں اور5منٹ بعد دھولیں۔

• اسکن ٹونر:

ٹماٹر کا جوس جِلد پر لگائیں، اس میں موجود لائیکوپین اسکن کی ٹون کو بہتر کرے گا اور آپ کو تازگی فراہم کرے گا۔

• کھلے مساموں کے لئے:

ٹماٹر بلیک ہیڈز کھلے مسام اور کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا رس چہرے پر لگائیں اور رگڑیں کہ اچھی طرح جلد کے مساموں میں رس جذب ہوجائے اور بیس منٹ بعد دھو لیں۔

• جھریوں کے لئے:

دو چائے کے چمچ ٹماٹر کا جوس، دو چمچ دہی اور ایک چمچ لیموں کا رس مکس کرکے روئی کے ذریعے جلد پرمساج کریں اور15منٹ بعد میں چہرہ دھولیں روزانہ اس طرح کرنے سے جھریاں کنٹرول میں آجائیں گی۔

• اسکن لائٹنر:

جلی ہوئی سکن اور مردہ خلیات کو کنٹرول کرنے میں ٹماٹر آپ کی مدد کرتا ہے اس لئے باقاعدگی سے اس کا رس چہرہ پر لگائیں سن ٹین کے اثرات بھی کنٹرول ہوجائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Jild Ke Liye Tamatar Ka Istemal

Jild Ke Liye Tamatar Ka Istemal - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Jild Ke Liye Tamatar Ka Istemal. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.