آنکھوں کے گرد ایسے حلقے ہوگئے ہیں تو جانیئے ڈاکٹر خُرم کا بتایا گیا وہ طریقہ جس سے یہ حلقے چند ہی دن میں ہوں ختم اور آپ نظر آئیں حسین

image

آنکھوں کے نیچے موجود کالے حلقے نہ صرف خوبصورتی کو خراب کرتے ہیں، بلکہ آپ کے میک اپ لُک کو بھی بدنما بنا دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لڑکیاں اسموکی میک اپ کرنے پر زور دیتی ہیں جو صرف ان خواتین پر جچتا ہے جن کے چہرے چھوٹے اور دبلے ہوتے ہیں ، مگر آپ پریشان نہ ہوں، عید بھی قریب ہے اور آنکھوں کو بھی خوبصورت بنانا ہے۔ تو جانیئے ڈاکٹر خرم کا بتایا ہوا نسخہ جو حلقوں کو ختم کریں اور بنائیں اپنی آنکھوں کو حسین۔

٭ ایک روئی کی چھوٹی سی بال بنائیں، اس کو ناریل کے تیل میں ڈپ کریں اور اس سے اپنی آنکھوں کے اطراف اچھی طرح مساج کریں۔ پھر ایک پیالی میں ایک لیموں کا رس اور ایک چمچ وٹامن ای آئل اور ایک کیپسول وٹامن اے کا مکس کرلیں، ڈاکٹر خرم کہتے ہیں یہ دونوں کیپسول اور آئل آپ کو بآسانی کسی بھی میڈیکل شاپ سے مل جاتے ہیں۔ ان کو مکس کرکے آنکھوں کے اطراف مساج کریں اور آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ یہ عمل دن میں کسی بھی وقت کریں، مگر رات سونے سے قبل لازمی کرلیں۔

٭ بادام کو باریک پیس لیں اور اس کو شہد میں مکس کریں ایک گاڑھا پیسٹ تیار ہوگا، اس کو اپنی آنکھوں کے کالے گھیروں کے اطراف لگائیں اور 15 منٹ کے بعد برف کے کیوبز لے کر مساج کریں۔ اس عمل کو بھی روزانہ کریں، ڈاکٹر خرم کہتے ہیں جلد ہی آپ کی آنکھوں کے کالے حلقے ختم ہو جائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Kaale Halke Tips By Dr Khurram

Kaale Halke Tips By Dr Khurram - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Kaale Halke Tips By Dr Khurram. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.