چہرے کے داغ دھبے صاف کرتا ہے ۔۔ سستے کافور کے کچھ ایسے فائدے جو خواتین کو ضرور معلوم ہونے چاہیئیں

image

کافور کا نام سنتے ہی ذہنوں میں یہی آتا ہے کہ یہ تو وہی ہے جو مُردوں کو غسل دینے کے بعد پانی میں شامل کرکے ڈالا جاتا ہے۔ لیکن اصل زندگی میں اس کافور کے بہت سارے ایسے فائدے ہیں جن سے اکثر لوگ اب بھی لا علم ہیں۔ اگر آپ کو بھی ایسا ہی لگتا ہے کافور صرف غسل کے لئے پاک کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تو ایسا بالکل نہیں ہے، آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کافور کے ایسے زبردست فائدے جو سب کو معلوم ہونے چاہیئیں تاکہ مشکل وقت میں سستی چیز آپ کو مہنگے فائدے دے سکے۔

کافور کے فائدے:

٭ وہ خواتین اور مرد حضرات جن کے چہرے پر داغ دھبے، نشانات، ایکنی یا برس کے نشانات ہیں ان کے لئے کافور بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ کافور کو باریک پیس کر اس میں 2 چمچ ناریل کا تیل شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں، اس میں تھوڑا سا گلاب کا عرق شامل کرلیں۔ اس سے چہرے کے نشانات بھی ختم ہوں گے اور رنگت میں بھی صفائی آجائے گی۔ لیکن اس کو براہِ راتس چہرے پر اپلائی نہ کریں بلکہ روئی کی مدد سے ڈپ کرکے لگائیں اور کوشش کریں کہ ایک ہفتے میں صرف 3 مرتبہ لگائیں، زیادہ نہ لگائیں اس سے جلد متاثر ہوسکتی ہے۔

٭ اگر آپ کا ہاتھ یا پیر کہیں سے جل جائے تو اس پر بھی یہ اپنے مثبت فائدے دے سکتا ہے۔ کافور کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کو پانی میں مکس کریں اور اسے اس حصے میں لگائیں جہاں جل چکا ہے اور جب تک ٹھیک نہ ہو، آپ اس عمل کو دہراتے رہیں یہ جلے ہوئے کے نشانات بھی مٹا دے گا اور جلد میں ٹھنڈک بھی پڑے گی۔

گرمی دانے یا کوئی پیپ والے دانے بھی نکل جائیں تو بھی آپ کافور کا پیسٹ ہی اس پر اپلائی کریں، اس سے دانوں کی پس بھی نکل جائے گی اور جلد پر کوئی نشان بھی نہ پڑے گا۔

اکثر لوگوں کی انگلیوں کے پورے، پاؤں کے گٹے کالے ہو اجتے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ کافور کو اپنی میں مکس کرکے اس کا پیسٹ ان کالی جگہوں پر لگائیں اور اگر گردن کالی ہے تو اس پر بھی لگا سکتے ہیں، لیکن اگر خارش محسوس ہو تو فوراً دھو لیں۔

اپنی سر کی مالش کے لئے ناریل کے تیل اور کافور کے مکسچر کو بالوں کی جڑوں میں استعمال کریں، یہ بالوں کو مضبوط کرے گا اور سر میں خون کی گردش کو بڑھائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Kafoor Ke Fayde

Kafoor Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Kafoor Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.