ہر عورت کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کا چاند سا روشن چہرہ ہو اور بے داغ چمکتی جلد ہو ۔ایسے میں جلد کی بیماریاں جس میں دانے،کیل،مہاسے جھائیاں یا مختلف داغ دھبے شامل ہیں ،خواتین کو ڈپریشن میں مبتلا کردیتے ہیں۔ان ہی بیماریوں میں ایک بیماری میلازما بھی ہے جو کہ چہرے پر بھورے اور سیاہ دھبے ڈال دیتی ہے۔جلد کی ہر بیماری کی کچھ علامات ہوتی ہیں،جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کون سی بیماری میں مبتلا ہیں۔ لیکن یہ فرق ماہر ڈرما ٹولوجسٹ ہی بتا سکتے ہیں کہ مریض کون سی بیماری میں مبتلا ہے ۔ میلازما کا باقاعدہ ٹیسٹ کیا جاتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے اور پھر اس کا علاج کیا جاتا ہے کہ یہ مرض کون سی قسم کا ہے اور اس میں کیا دوا دی جائے گی اور اس کے علاج میں کتنا عرصہ لگے گا۔

لیکن اگر آپ کو اپنی جلد پر سیاہ یا بھورے داغ دھبے یا نشان نظر آرہے ہیں تو یہ عموماً میلازما کی علامت ہوتی ہے۔
خشک اور بے رونق جلد بھی میلازما کی علامات میں سے ایک ہے۔
ناک،کان کے پیچھے،رخساروں اور ماتھے پر بھورے سیاہ دھبے بھی میلازما کی علامت ہیں۔
سخت گرمی میں جب دھوپ کی سلگتی شعاعیں نازک جلد پر اپنا اثر دکھاتی ہیں تو میلازما ظاہر ہوتا ہے۔
ماں بننے کے دوران ہارمونز کی تبدیلی کی وجہ سے بھی میلازما ہو سکتا ہے۔
یہ ہمیشہ دھبوں کی صورت میں ہوتا ہے۔ جب آپ کے میلانن کی مقدار غیر متوازن ہوتی ہے تو میلازما ظاہر ہوتا ہے۔
علاج:۔
اس کا علاج مختلف کیمیکل ادویات کی شکل میں کیا جاتا ہے ،مرض کی شدت کو دیکھ کر ڈاکٹر علاج تجویز کرتے ہیں۔ اب اس میں مختلف وائٹننگ انجیکشنز بھی شامل ہوگئے ہیں،جس کے ذریعے میلازما کا علاج کیا جاتا ہے ان انجیکشنز سے جلد کا دو رنگا پن ٹھیک ہوتا ہے،اور جلد کی رنگت صاف ہوتی ہے ۔لیکن یہ اپنے معالج سے مشورے کے بغیر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔