گردن کالی ہے، میک اپ بھی اچھا نہیں لگتا ۔۔ جانیے گردن کی سیاہی کو ختم کرنے کی کچھ ایسی ٹپس جو ہر عورت کو معلوم ہونی چاہیئے

image

اکثر خواتین کو دیکھا ہے کہ وہ چہرے پر تو میک اپ کر لیتی ہیں لیکن گردن کو نظر انداز کر دیتی ہیں،یا کچھ لوگوں کا چہرہ تو صاف ہوتا ہے لیکن گردن سیاہ ہوتی ہے،اور وہ اس کی وجہ سے خاصے شرمندہ بھی ہوتے ہیں کیونکہ چہرہ اور گردن دو رنگی ہونے کی وجہ سے ان کو خاصی خفت اٹھانی پڑتی ہے۔ایسے میں ہم آپ کو بتائیں گے گردن کی سیاہی دور کرنے کا بالکل آسان اورسادہ طریقہ،جس کو استعمال کرکے آپ اپنی اس پریشانی سےنجات حاصل کر لیں گے۔

ٹپ 1:

نمک ایک کھانے کا چمچ

بیکنگ سوڈا دو کھانے کے چمچ

زیتون کا تیل ایک چمچ

ان اجزاء کو کسی پیالےمیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں،پھر گردن پر لگا کر مالش کریں،چند منٹ مالش کرنے کے بعد تقریباً 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔اس کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔یہ عمل سات دن تک دہرائیں۔آپ کی کالی گردن دودھ جیسی سفید ہوجائے گی۔

ٹپ 2:

میدہ 3 کھانے کے چمچ

دودھ 3 کھانے کے چمچ

لیموں کا رس

ایک کھانے کا چمچ

تینوں چیزوں کو یکجان کرلیں اور اس پیسٹ کو گردن پر لگا کر چند منٹ مالش کریں،پھر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں،جب خشک ہو جائے تو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ ہفتے میں تین دفعہ استعمال کریں،فرق صاف نظر آئے گا،آپ کی گردن صاف اور گوری ہو جائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Kali Gardan Gori Kare

Kali Gardan Gori Kare - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Kali Gardan Gori Kare. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.