گردن، گٹھنے اور کہنی کے کالے پن سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ڈاکٹر نے بتا دی ہے سستی اور آسان ٹپ جو کرے آپ کے یہ 3 مسئلے منٹوں میں حل

image

صرف چہرہ چمکتا اور صاف ستھرا ہونا خوبصورتی کی علامت نہیں ہوتی، ہم لوگ اپنے چہروں کو خوبصورت بنانے میں اپنی کہنیوں، گٹھنوں اور گردن کی طرف توجہ دینا چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہم ایسے کپڑے تلاش کرتے ہیں جن می گردن نظر نہ آئے، آستین پوری یا کوارٹر پہنتے ہیں کہ کہیں کسی کو کالی کہنی نظر نہ آئے، کہیں انگلیوں کے کالے پوروں پر کسی کی نظر نہ جائے، لیکن اپنے ان حصوں کا خیال نہیں رکھتے ہیں، ایسے میں آج ہماری ویب ان تما پریشان حال خواتین کے لئے سستے اور گھریلو نسخے لے کر آئی ہے جو اسکن ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں:

گردن:

٭ جن کی گردن کالی ہے، ان خواتین کو چاہیئے کہ وہ روزانہ دن میں دو مرتبہ ایک چمچ دودھ کو ایک چمچ لیموں کے رس اور آدھا چمچ میٹھا سوڈا میں مکس کرکے پیسٹ بنائیں اور گردن پر لگا کر 5 منٹ مساج کریں اور چھوڑ دیں، اس کے بعد آپ پانی سے دھو کر ایک ٹشو پیپر پر وکس بام لگائیں اور اس ٹشو سے گردن کو صاف کریں، آپ دیکھیں گی کہ گردن کی میل اس ٹشو پر آنے لگے گی، یوں 3 ماہ کے استعمال کے بعد آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔

کہنیوں کی صفائی:

کہنیوں کو صاف کرنے کے لئے آپ کو چاہیئے کہ ایک چمچ سرکے میں ایک چمچ نمک مکس کریں اور اس سے ان کی مالش کریں، ساتھ ہی اس میں ایک چمچ شہد بھی شامل کرلیں، یہ کہنیوں پر جمی ضدی میل کو چند ہفتوں کے استعمال سے بالکل صاف کردے گی۔

گٹھنے:

گٹھنے کالے ہوگئے ہیں تو ایک چمچ دودھ، ایک چمچ سرکہ اچھی طرح مکس کریں، جیسے ہی دودھ پھٹنے لگے اس کو گٹھنے پر لگا کر مالش کرلیں، لیجیئے 3 ماہ کے استعمال سے ضدی میل باقی نہیں رہے گی۔

You May Also Like :
مزید

Kali Gardan Saaf Karne Ka Tarika

Kali Gardan Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Kali Gardan Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.