گھنگھریالے بالوں کی حفاظت کرنے کے 5 طریقے جو ان کو خراب ہونے سے بچائیں ۔۔۔

image

بال چاہے لمبے، سیدھے، چمکدار، سلکی، خشک یا گھنگھریالے ہی کیوں نہ ہوں ان کی حفاظت سب سے زیادہ ضروری ہے کیونکہ جب ہم اپنے بالوں کو صاف ستھرا نہیں رکھتے ان کی حفاظت نہیں کرتے تو وہ روکھے اور بے جان ہو جاتے ہیں۔

کچھ خواتین سمجھتی ہیں کہ اگر ان کے بال گھنگریالے ہیں تو ان کو حفاظت کی ضرورت نہیں ہے یاان کے بال کبھی خراب نہیں ہوسکتے جوکہ سب سے بڑی غلط فہمی ہے۔ گھنگریالے بال بھی کسی نعمت سے کم نہیں ہیں کم از کم آپ کو بال کم ہونے یا نہ ہونے کی شرمندگی کا سامنا تو نہیں کرنا پڑتا ہے۔ آج ہم آپ کو ان گھنگھریالے بالوں کی حفاظت کے خاص طریقے بتائیں گے جو جان کر آپ بھی آزمائیے گا کیونکہ یہ آپ کے بالوں کی خوبصورتی کو بڑھانے میں سب سے زیادہ مفید ہیں۔

٭ رنگ/ ڈائی کیئے ہوئے:

اگر آپ کے بال گھنگریالے ہیں اور ان کو ڈائی کرکے خوبصورتی میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں تو ضرور کریں۔ لیکن کوشش کریں کہ کوئی معیاری کمپنی کا پراڈکٹ استعمال کریں اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈائی کرنا گھنگریالے بالوں کے لئے غیر محفوظ ہے اس لئے کہ گھنگریالے بالوں کی جڑیں بہت مضبوط ہوتی ہیں اور جب ان پر کوئی کیمیکل والے رنگ کو استعمال کیا جاتا ہے تو بال کمزور ہوجاتے ہیں۔

٭ کنڈیشنر:

بالوں کو دھونے کے بعد کنڈیشنر لازمی کریں لیکن بہت زیادہ کنڈیشنر کا استعمال نہ کریں۔ بالوں کو تر رکھیں خشک ہونے سے بچائیں تاکہ ان کو پانی برابر مقدار میں مل سکے۔

٭ کنگھی:

گھنگریالے بالوں میں موٹے شاخے والے کنگھے سے کنگھی کی جائے کیونکہ اگر باریک کنگھی کی جاتی ہے تو وہ بالوں کی شاخوں میں پھنس جاتی ہے جس سے زیادہ بال ٹوٹنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

٭ تیل:

گھنگریالے بالوں کو تیل لگا کر کھلا چھوڑ دیں اور بیس منٹ بعد ان کو چوٹی بناکر یا ہیئر بینڈ کی مدد سے باندھیں، کیونکہ فوری باندھنے سے تیل بالوں کو مذید گھنگریالہ کردیتا ہے۔

٭ دھوئیں:

ہفتے میں ایک مرتبہ ان بالوں کو ضرور دھوئیں اور کوشش کریں کہ دھونے کے بعد ان کو کھلا چھوڑ دیں تاکہ پانی کی نمی بالوں کے اندر جزب نہ ہو۔

You May Also Like :
مزید

Karly Balon Ki Hifazat Ka Tarika

Karly Balon Ki Hifazat Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Karly Balon Ki Hifazat Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.