کیٹ اور میگھن اتنی خوبصورت کیسے نظر آتی ہیں؟ ان کی فیشلسٹ نے چند راز بتا دیئے

image

شاہی خاندان کی بہوئیں اپنی خوبصورتی و نکھار کی سب سے زیادہ حفاظت کرتی ہیں، پھر چاہے ملکہ الزبتھ ہو یا پھر ڈیانا اور اب میگھن ہوں یا کیٹ مڈلٹن یہ سب اپنے حسن کے معاملے میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی ہیں۔ انہوں نے چونکہ اپنے بالوں اور اسکن کے لئے الگ الگ ایکسپرٹ رکھے ہوئے ہیں جو ان کے جسمانی خدوخال کے لحاظ سے ان کا بہترین خیال کرنے اور ان کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے مختلف مشورے دیتے رہتے ہیں۔

آئیے آج ہم آپ کو میگھن مارکل اور کیٹ مڈلٹن کے فیشلسٹ اور اسکن کیئر ایکسپرٹ کی بتائی گئی کچھ ایسی بیوٹی ٹپس بنانے جا رہے ہیں جو جان کر آپ بھی یقیناً ان ٹپس کو استعمال لازمی کریں گے۔

ٹپس:

میگھن مارکل کی فیشلسٹ ٹپس:

٭ میگھن فیشل سے 24 گھنٹے پہلے ویکس کرواتی ہیں تاکہ جلد کے اضافی بال نکل جائیں اور جلد اپنی اصلی حالت میں واپس آ جائے اور فیشل کے بعد جلد اپ لفٹ بھی رہے اور رنگت بھی نکھری نظر آئے۔

٭ دھوپ اور گرمی سے واپس آنے کے فوری بعد یہ ہر گز فیشل نہیں کرواتی ہیں، کیونکہ اس سے جلد کے مساموں کی گندگی صاف نہیں ہو پاتی بلکہ ڈارک سپاٹ رہ جاتے ہیں۔

٭ فیشل کروانے سے پہلے ہر گز کوئی بیوٹی کریم نہیں لگاتی ہیں۔ جب یہ فیشل کروانے سیلون جا رہی ہوتی ہیں تو چہرے کو صاف پانی سے دھوتی ہیں کیونکہ فیشل میں موجود کیمیکل اور پہلے سے لگائی گئی کریم کا کیمیکل جلد پر بُرے اثرات پیدا کرسکتا ہے۔

کیٹ کی فیشلسٹ ٹپس:

٭ کیٹ مڈلٹن کی فیشلسٹ کہتی ہیں کہ ایک ماہ میں 1مرتبہ فیشل کروائیں۔

٭ کیٹ جلد پر کریموں کا استعمال کرنے سے بہتر ورگن ناریل کا تیل یعنی خالص تیل لگانا زیادہ ضروری سمجھتی ہیں۔

٭ دن میں 15 منٹ لازمی کسی اچھے لیوبریکنٹ آئل سے جلد کا مساج کرواتی ہیں۔

٭ نارنگی کے رس کو فیشل سے قبل پیتی ہیں اور اس کو چہرے پر روئی کی مدد سے اپلائی بھی کرواتی ہیں، اس سے جلد کی قدرتی رنگت نکھرتی ہے اور فیشل کے بعد کسی قسم کے سائیڈ افیکٹ نہیں ہوتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Kate And Meghan Facialist Reveal Her Beauty Secrets

Kate And Meghan Facialist Reveal Her Beauty Secrets - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Kate And Meghan Facialist Reveal Her Beauty Secrets. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.