بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف خوبصورتی اور فٹنس کے لئے کیا کرتی ہیں۔۔۔ جانیں ان کی خوبصورتی کا راز

image

دن اور رات بھر کی شوٹنگ اور گرمی دھوپ پسینے سے نمٹنا ہر اداکارہ کو عام لوگوں کی طرح ان مسائل کا سامنا ہوتا ہے، لیکن ان کی طرزِ زندگی، خوبصورتی اور فٹنس کے کچھ راز ہوتے ہیں۔

ایسے ہی چند راز بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے ایک انٹرویو میں بتائیں ہیں، وہ کونسے راز ہیں آیئے جان لیتے ہیں۔

کترینہ کیف کی خوبصورتی اور فٹنس کے راز

• کترینہ کیف دن بھر خوب پانی پیتی ہیں تاکہ ان کے جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔

• چمکدار جِلد کے لئے کترینہ ایسے فوڈ سپلیمنٹ استعمال کرتی ہیں جن میں ویٹ گراس پاؤڈر اور بیریز شامل ہوں۔

• کترینہ ہر دو گھنٹے میں تازہ اور اُبلی ہوئی سبزیاں کھاتی ہیں۔

• وہ میٹھے سے پرہیز کرتی ہیں اور ایسی غذائیں استعمال کرتی ہیں جن میں بھرپور فائبر ہو۔

• صبح کے ناشتے میں کترینہ دلیہ کھاتی ہیں اور تازہ پھلوں کا جوس پیتی ہیں۔

• دوپہر کے کھانے میں وہ گِرل فش کے ساتھ براؤن بریڈ اور مکھن کھاتی ہیں۔

• شام میں کترینہ براؤن بریڈ کے ساتھ مونگ پھلی کا مکھن کھاتی ہیں۔

• اور پھر رات کے کھانے میں سوپ، مچھلی، چپاتی اور بنا تیل والی گِرل سبزیاں کھاتی ہیں۔

• رات کو سونے سے پہلے وہ اپنے چہرے کو لازمی کلنزنگ کرتی ہیں۔

• کترینہ مٹی والا ماسک بھی لگاتی ہیں اور جلد کو اچھا بنانے کے لئے کم سے کم کیمیکل والے پراڈکٹ کا استعمال کرتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Katrina Kaif Fitness Tips

Katrina Kaif Fitness Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Katrina Kaif Fitness Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.