کترینہ کیف جیسے بالوں کا حسن اور خوبصورتی پانے کے لئے آپ بھی ان چیزوں کے استعمال کا معمول بنالیں۔۔۔

image

اکثر لوگ اداکاروں کے بارے میں ہر ہر چیز جاننا چاہتے ہیں، ان کا کھانا پینا، ان کا رہنا سہنا،ان کا اٹھنا بیٹھنا، ان کا اسٹائل ،ان کے بال، ان کی خوبصورتی کا راز، ان کی فٹنس اور اسمارٹنس وغیرہ وغیرہ۔۔ کترینہ کیف اپنے حسن وخوبصورت ،اپنے اسٹائل ، اپنی بولڈ نیس کی وجہ سے پوری دنیا میں پہچانی اور پسند کی جاتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی شادی نے پوری دنیا کے میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کروالی تھی۔ یہاں ہم کترینہ کیف کے بالوں کے حسن اور اس کی خوبصورتی کے بارے میں اپنے قارئین کو کچھ بتائیں گے کہ وہ اتنے کام کے بعد بھی اپنے بالوں کی صحت کیسے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

بالوں کی صفائی کا خیال:

کترینہ اپنے بالوں کو روزانہ دھوتی ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ بالوں کو اگر ہمیشہ صاف ستھرا رکھا جائےتو بالوں کے اکثرمسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

بالوں میں تیل کا باقاعدہ استعمال:

اداکارہ جب خود اپنے بالوں کی اسٹائلنگ کرتی ہیں تو اِن پر ہیٹ کا کم سے کم استعمال کرتی ہیں لیکن فلموں کی شوٹ پر جب کبھی بالوں پر ہیٹ کا استعمال زیادہ ہو تو پھر وہ اس کے بعد اپنے بالوں میں تیل ضرور لگاتی ہیں۔

کنڈیشنر کا استعمال:

کترینہ کیف اپنے بالوں میں قدرتی نمی اور چمک کو برقرار رکھنے کے لیے کنڈیشنر کا استعمال کرتی ہیں۔

صحت بخش غذا کا استعمال:

اداکارہ اپنے بالوں کی صحت کے لیے کھانے پینے کا بھی خاص خیال رکھتی ہیں اوراپنی ڈائٹ میں ایسی غذائوں کا استعمال کرتی ہیں جن میں فائبر اور پروٹینز کی مقدار زیادہ ہو۔

ہئیر اسپرے کا استعمال:

اس کے علاوہ کترینہ کیف اپنے بیگ میں ایک چھوٹی ہیئر اسپرے کی بوتل رکھتی ہیں تاکہ جب بھی باہر جانا ہو تو فوراَ سے بالوں کو سیٹ کرلیں

You May Also Like :
مزید

Katrina Kaif Hair Beauty Tips

Katrina Kaif Hair Beauty Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Katrina Kaif Hair Beauty Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.