کیلے سے کریں چہرے کی چکنائی دور
کیلے میں وٹامن A,B,E کے ساتھ ساتھ پوٹاشیئم کی بھی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جوکہ جلد کو موئسچرائز اور ہائی ڈریٹ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ ایک کیلے کو اچھی طرح میش کرکے اس میں دو کھانے کے چمچ دودھ اور 2 کھانے کے چمچ دلیہ شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں اس اسکربنگ پیک سے کم سے کم پانچ منٹ تک دائروں کے انداز میں اسکن پر مساج کریں اور پھر 20منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔اس اسکرب کو ہفتہ میں 2سے3بار استعمال کریں۔