پارلر جا کر مہنگا کیراٹن ٹریٹمنٹ کروانے کے بجائے گھر پر کریں۔۔ تو آج ہی بنائیں منٹوں میں ایسا ماسک جس کے بعد پارلر جانے کی ضرورت نہ پڑے

image

خواتین کو زیادہ تر سیدھے بال پسند ہوتے ہیں جس کے لیئے وہ مہنگے مہنگے ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں تا کہ انکے بال زیادہ عرصے تک سیدھے نظر آئیں۔ لیکن ہر عورت مہنگائی کے اس دور میں پارلر جا کر یہ ٹریٹمنٹ کا خرچہ نہیں اٹھا سکتی، اسی لیئے آج ہم لائے ہیں ان بہنوں کیلیئے گھر میں کیراٹن کرنے کا طریقہ جس کے استعمال سے واضح فرق محسوس ہوگا۔

گھر میں کیراٹن ماسک بنانے کیلیئے جو اشیاء درکار ہیں وہ درج ذیل ہیں

۔ تازہ ایلو ویرا جیل

۔ ناریل کا دودھ (کوکونٹ ملک)

۔ چاول آدھا کپ

۔ السی کے بیج ایک چمچ

کیراٹن ماسک بنانے کا طریقہ:

۔ کیراٹن ماسک بنانے کیلیئے سب سے پہلے ایلوویرا کا جیل نکال کر ایک طرف رکھ دیں پھر آدھا تازہ ناریل لیکر اس میں پانی ڈال کر باریک بلینڈ کر اسکے بعد اسے چھان کر اسکا دودھ الگ کرلیں۔

۔ اب آدھا کپ چاول کو اچھے سے دھو کر صاف پینے کے پانی میں ڈال کر ابالنے رکھ دیں اور اس میں ایک چمچ السی کے بیج شامل کریں (اگر السی نہ بھی ہو تو مسئلہ نہیں، لیکن ڈال دیں تو اچھا ہوگا)۔

۔ پانچ سے سات منٹ ابالنے کے بعد جب پانی گاڑھا ہوجائے تو اسے ململ کے کپڑے یا چھلنی سے چھان سے الگ کر لیں۔ اب ایک پیالے میں یہ پانی اور دوسرے پیالے میں ابلے ہوئے چاول اور السی رکھیں۔

۔ چاول والے پیالے میں دو چمچ اور پانی میں ایک چمچ ایلو ویرا جیل ڈالیں، اسی طرح کوکونٹ ملک کو بھی دونوں پیالوں میں تین سے چار چمچ شامل کریں۔

۔ اب آپ اس میں دو چمچ ناریل کا تیل ڈال کر اچھے سے مکس کریں، پانی با آسانی مکس ہوجائے گا لیکن چاولوں کو آپ نے بلینڈر میں ڈال کر اسکا باریک پیسٹ بنا کر چھلنی سے چھان لینا ہے۔

۔ اب جو پانی بنایا ہے اسے نہانے سے پہلے پورے بالوں میں جڑ سے لیکر نیچے تک اچھے سے لگا کر بالوں کو باندھ لیں، آدھے گھنٹے بعد ہیر ماسک کو بھی اسی طرح پورے بالوں پر لگا کر آدھے گھنٹے کیلیئے بالوں کو کُھلا چھوڑ دینا ہے۔

۔ اسکے بعد آپ بالوں کو سادے پانی سے دھو کر شیمپو کرلیں، سر دھونے کے بعد کوئی بھی ہیر سیرم بالوں پر لگا کر بالوں کو آدھے ایک گھنٹے کیلیئے خشک ہونے دیں پھر بُرش یا کنگھی کریں۔

۔ اس گھریلو کیراٹن ٹریٹمنٹ کے پہلے استعمال سے ہی آپ کو اپنے بالوں میں نمایاں فرق نظر آئے گا۔ اسے ہفتے میں ایک بار کم سے کم دو مہینے تک استعمال کریں، یہ نہ صرف آپکے بالوں کو سیدھا کرئے گا بلکہ انکی نشونما بھی کرئے گا۔

You May Also Like :
مزید

Keratin Treatment Ghar Mein Kese Karen

Keratin Treatment Ghar Mein Kese Karen - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Keratin Treatment Ghar Mein Kese Karen. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.