چہرہ خراب ہوگیا ہے تو کھیرے سے جلد کو نکھارنے کا یہ طریقہ جانیں اور کریں گھر بیٹھے مہنگا فیشل

image

جلد کی مختلف اقسام ہوتی ہیں، کسی کی آئلی تو کسی کی خشک، کسی کی سخت جلد ہوتی ہے تو کسی کی بہت نازک اور حساس ہوتی ہے، ایسے میں وہ لوگ جنکی جلد آئلی، خشک اور سخت ہوتی ہے ان کے لئے تو مختلف قسم کے بہترین اور اچھے برانڈ کے میک اپ پراڈکٹس موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ کسی تقریب میں بغیر کسی ٹینشن کے تیار ہو کر میک اوور کرکے جا سکتے ہیں، لیکن جن کی جلد حساس ہوتی ہے ان کے لئے سب سے زیادہ مسائل ہوتے ہیں کہ وہ کس قسم کا میک اپ کریں، اپنے چہرے پر کیا لگائیں اور کیا نہ لگائیں۔ اسی لئے آج وومن کارنر میں آپ کے لئے موجود ہے زبردست کھیرا ڈی آئی واے ماسک جو جلد کی حساسیت کو کنٹرول کرے اور آپ کو حسین بنائے۔

ماسک:

٭ ایک پیالے میں 5 چمچ چاول کا آٹا ڈالیں، اس میں دو چمچ کھیرے کا رس، ایک چمچ لیموں کا رس، دو چمچ آلو کا رس اور ایک چمچ ایلوویرا جیل ڈال کر مکس کریں۔

٭ اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ کے لئے چھوڑ دیں، پھر سادے پانی سے دھو کر خشک کرلیں۔

٭ اب ایک چمچ ناریل کا تیل جلد پر روزانہ دن میں کسی بھی وقت 5 منٹ کے لئے لگائیں اور دھو لیں۔ اس سے جلد کی حساسیت بھی کنٹرول ہوجائے گی اور آپ کی جلد نکھر بھی جائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Kheera Facial Karne Ka Tarika

Kheera Facial Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Kheera Facial Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.