خواتین ہوں یا مرد حضرات سب ہی چاہتے کہ ان کا چہرہ روشن اور حسین نظر آئے عمر چاہے جو بھی ہو۔ اور ہر ماہ بدل بدل کر فیس واش استعمال کرتے ہیں کبھی کوئی پراڈکٹ، کبھی کوئی اور۔ آج بیوٹی کارنر سے جانیں ایسا بہترین کم خرچے والا فیس واش جس کے لئے آپ کو بازار جانے کی ضرورت نہیں۔
ٹپ:
٭ ایک کھیرہ کاٹ کر اسے بلینڈر میں ڈال دیں ساتھ ہی اس میں ایک لیموں کا رس، آدھا چمچ بادام کا تیل ، چار چمچ چاول اور دو چمچ عرقِ گلاب شامل کرکے اچھی طرح محلول بنالیں اور اس میں دو چمچ ایلوویرا جیل شامل کرلیں اور اچھی طرح ملائیں۔
٭ کسی بھی صابن کو کدو کش کریں اور اس کا چورا کھیرے اور چاول کے محلول میں ڈال لیں اور اچھی طرح ہلاکر کسی بوتل میں رکھ لیں۔ جب بھی چہرے دھوئیں اسی سے دھوئیں۔
یہ صرف فیس واش نہیں بلکہ اس اینٹی ایجنگ کا اچھا حل بھی ہے، اس سے چہرے کی جھریاں بھی کنٹرول میں آجائیں گی اور رنگت میں بھی فرق آجائے گا۔