سردیوں میں ہونٹ خشک ہوجانا ایک عام بات ہے لیکن اس مسئلے کے حل کے لیے آُپ کوئی نہ کوئی لپ بام استعمال کرتے ہوں گے جس سے ہونٹ ٹھیک ہوجاتے ہیں- لیکن کچھ گھنٹے گزرنے کے بعد ہونٹ دوبارہ خشک ہونے لگتے ہیں جو بدنما ہونے کے ساتھ ساتھ بعض اوقات تکلیف دہ بھی ہوجاتے ہیں اور پھٹنے کے باعث ان سے خون آنا بھی شروع ہوجاتا ہے۔
لیکن اب ہم آپ کو قدرتی لپ بام کے بارے میں بتاتے ہیں جس کے لگانے سے آپ کے پونٹ نرم و ملائم ہوجائیں گے اور پھٹیں گے نہیں۔
عرق گلاب اور شہد

۔ عرق گلاب میں شہد ملاکر ہونٹوں پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد دھولیں۔ یہ آپ کے پھٹے ہوئے ہونٹوں کے لیے موسچرائیزر کا کام کرتا ہے جس سے ہونٹ نرم اور گلابی ہوجاتے ہیں اور اس کے اوپر پپڑی نما تہہ نہیں جمتی ہے۔
ناریل یا زیتون کا تیل

۔ رات کو سونے سے قبل ہونٹوں پر ناریل کا تیل یا زیتون کا تیل لگاکر سوئیں صبح اٹھنے کے بعد آپ دیکھیں گے ہونٹ بالکل نرم ہوجائیں گے۔ یہ عمل روزانہ کریں اور واضح فرق خود محسوس کریں گے۔
ایلویرا جیل

ایلویرا جیل جلد کے لیے نہایت مفید ہے- ایلویرا جیل کا تازہ پتہ لیں اور اس کا جیل ہونٹوں پر لگائیں کیونکہ اس میں ایسے قدرتی اجزا اور ایسی خصوصیات شامل ہیں جو خشکی کا خاتمہ کرتی ہیں اور جلد کو نرم و ملائم بناتی ہیں۔