خشک اور کمزور بالوں کا مسئلہ خواتین اور مردوں دونوں میں ہوتا ہے ۔ اس سے بچنے کے لئے آپ مختلف قسم کے کیمیکل استعمال کرتے ہیں جو آپ کے بالوں کو کمزور کرتے ہیں۔ درج ذیل میں نسخہ بتایا جارہا ہے جس پر عمل کرکے آپ بالوں کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں ۔
سوکھا ریٹھا ، آملہ اور سیکا کائی ان تمام اجزاء کو رات بھر کے لئے پانی میں ڈال کر رکھ دیں ۔ صبح اس کو ہلکی آنچ پرآدھے گھنٹے تک اُبال لیں جب گاڑھا ہونے لگے تو liquidبچا ہوا الگ کرلیں ۔ اب تھوڑے سے مکسچر کو لے کر مسلیں کہ گاڑھا ہوجائے ۔ اب اس میں ایک چمچ ٹی ٹری آئل اور سات سے آٹھ قطرے سفیدے کا تیل شامل کرلیں ۔ اس مکسچر کو بالوں پر لگائیں ، ہفتے میں دوبار استعمال کریں ۔